آئی ایم ایف کا اخراجات میں کمی کیلیے اصلاحاتی اقدامات پر فوری عمل کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
آئی ایم ایف کا اخراجات میں کمی کیلیے اصلاحاتی اقدامات پر فوری عمل کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی ایم ایف نے اخراجات میں کمی کے لیے حکومت سے اصلاحاتی اقدامات پر فوری عمل کا مطالبہ کردیا۔ آئی ایم ایف سے کیبنٹ ڈویژن، وزارت خزانہ اور سیکرٹری کیبنٹ کے رائٹ سائزنگ پر مذاکرات ہوئے، جس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اخراجات میں کمی کے لیے رائٹ سائزنگ اقدامات پر بروقت عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کردیا۔
آئی ایم ایف نے آئندہ سہ ماہی میں ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے پلان بھی طلب کر لیا۔ وفد نے کہا کہ ریونیو شارٹ فال پر کوئی گنجائش نہیں ۔ آئندہ سہ ماہی میں 3 سو ارب کا شارٹ فال پورا کیا جائے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کمپلائنس رسک مینجمنٹ اور رسک امپرومنٹ پلان کے تحت اقدامات کرے۔ مذاکرات میں آئی ایم ایف وفد کو بڑے شہروں میں ٹیکس نیٹ سے باہر بڑے ریٹیلرز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
وفد کو اسلام آباد، کراچی، لاہور میں ہائی رسک کیسز سے ریکوری کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، جس پر آئی ایم ایف نے ہائی رسک کیسز کی تفصیلات پر ریکوری کی ہدایت کی اور کہا کہ تینوں شہروں میں ہائی رسک کیسز سے ریکوری سے ریونیو شارٹ فال پورا کیا جائے۔
آئی ایم ایف کے وزارتِ توانائی اور پیٹرولیم کے ساتھ مذاکرات میں پاور اور پیٹرولیم سیکٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں اسلامک بینکنگ کے اقدامات اور طریقہ کار پر آئی ایم ایف وفد کے ساتھ بات چیت ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے ساتھ ری فنانس اسکیم ٹرانزیشن اینڈ ڈویلپمنٹ فنانس پر بھی غور کیا گیا۔ آئی ایم ایف نے بینکنگ کے لیے آپریشنلائزیشن آف بینک ریزولیشن فریم ورک پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اخراجات میں کمی آئی ایم ایف نے اقدامات پر کا مطالبہ شارٹ فال کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس چیئرمین پی ٹی اے کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست پر کل سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز سنائے گئے اپنے فیصلے میں چیئرمین پی ٹی اے لیفٹننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی لہٰذا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔
بعد ازاں لیفٹننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔