افطار کے وقت کی ایسی عادات جو پیٹ پھولنے یا گیس کا شکار بنا دیتی ہیں ۔ماہ رمضان کے دوران لوگ پورا دن کچھ نہیں کھاتے اور قدرتی طور پر افطار کے وقت بھوک محسوس کرتے ہیں۔مگر یہ بھوک اکثر ضرورت سے زیادہ کھانے پر مجبور کرتی ہے اور بسیار خوری صحت کے لیے اچھی نہیں ہوتی۔افطار کے وقت لوگ شدید بھوک کے باعث بہت زیادہ تیزی سے کھاتے ہیں یعنی غذا اچھی طرح چبائے بغیر نگل لیتے ہیں جس سے پیٹ پھولنے، تیزابیت، اضافی گیس اور سینے میں جلن جیسے عام مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

وہ وجوہات جو رمضان المبارک کے دوران آپ کو پیٹ پھولنے، اضافی گیس یا سینے میں جلن جیسے مسائل بناتی ہیں۔

درست غذاؤں سے روزہ نہ کھولنا
اگر آپ زیادہ تیل والی اشیا سے روزہ کھولتے ہیں تو اس عادت سے سینے میں جلن اور پیٹ پھولنے جیسے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔ماہرین کے مطابق افطار میں سب سے پہلے کھجوروں یا پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔کھجوروں کے استعمال سے بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے جبکہ جسم کو نظام ہاضمہ کو متاثر کیے بغیر جسمانی توانائی کو فوری طور پر بڑھا سکتے ہیں۔اسی طرح پورا دن پانی سے دور رہنے کے بعد پانی پینے سے جسم میں پانی کی سطح معمول پر آتی ہے اور ہمارے معدے کو غذا کو ہضم کرنے کے لیے تیار رہنے میں مدد ملتی ہے۔

تیزی سے کھانا
اگر آپ افطار میں بہت زیادہ تیزی سے کھاتے ہیں تو ضرورت سے زیادہ مقدار میں کھانا کھا لیتے ہیں جس سے پیٹ پھولنے اور اضافی گیس جیسے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔اس کے مقابلے میں اچھی طرح چبا کر کھانا ہتر ہوتا ہے کیونکہ ہمارے دماغ کو پیٹ بھرنے کے لیے احساس کو جاننے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔اچھی طرح چبا کر کھانے سے دماغ کو یہ وقت ملتا ہے جبکہ ہمارا جسم غذا میں موجود ضروری اجزا کو زیادہ آسانی سے جذب کرلیتا ہے۔

تلی ہوئی اشیا یا بھاری غذاؤں کا استعمال
افطار کے وقت تلی ہوئی اشیا جیسے پکوڑے سموسے وغیرہ کا نظارہ بہت اچھا لگتا ہے مگر ان کو بہت زیادہ مقدار میں کھانے سے تیزابیت، گیس اور پیٹ پھولنے جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ان غذاؤں کو کھانے سے نظام ہاضمہ پر بوجھ بڑھتا ہے اور آپ تھکاوٹ محسوس کرنے لگتے ہیں۔

مقدار کا خیال نہ رکھنا
بسیار خوری سے بچنے کی کنجی یہ ہے کہ غذا کو محدود مقدار میں کھانے کی کوشش کریں۔افطار کے وقت کم مقدار میں کھانے کے استعمال بہتر ہوتا ہے کیونکہ طویل فاقے کے بعد ہم زیادہ کھانے کے خواہشمند ہوتے ہیں مگر اعتدال میں رہنے سے نظام ہاضمہ کے مسائل کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

میٹھی اشیا کا استعمال زیادہ کرنا
افطار کے بعد بہت زیادہ چینی کا استعمال بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ کرتا ہے اور اس سے جسمانی توانائی میں اچانک اضافے کے بعد کمی آتی ہے۔اسی طرح بہت زیادہ تھکاوٹ کا سامنا بھی ہوتا ہے تو افطار کے وقت میٹھا کھانے کی بجائے صحت کے لیے مفید غذاؤں جیسے پھلوں، کھجوروں یا دہی کا انتخاب کریں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: افطار کے وقت کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے کے بعد غذاو ں ہے اور

پڑھیں:

کارتک آریان نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

بھارتی اداکار کارتک آریان نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ گوشت کے بجائے مکمل سبزیوں پر مبنی غذا کا استعمال کرتے ہیں۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ گفتگو میں 34 سالہ کارتک نے اپنی صحت مند طرزِ زندگی کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔کارتک نے بتایا کہ ان کی فٹنس کا دارومدار مہنگی یا پیچیدہ ڈائیٹس پر نہیں بلکہ باقاعدگی سے سادہ خوراک کا استعمال اور روز مرہ کی زندگی میں نظم و ضبط پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے قدرت سے حاصل ہونے والے غذائی اجزاء پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق ’میں نے ویجیٹیرین ڈائیٹ پر باڈی بنائی ہے، پنیر کھایا، اسپراؤٹس کا استعمال کیا، پلانٹ بیسڈ پروٹین لیا اور رات کو ایک سوپ پی کر سو جاتا تھا‘۔

اداکار نے مزید انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ چھ ماہ سے ہر رات ایک ہی طرح کا ٹماٹر کا سوپ پیتے آرہے ہیں جو ان کی عادت بن چکی ہے۔ ان کے بقول ’یہ ایک روبوٹک روٹین بن گیا ہے۔ چھ مہینے سے وہی ٹماٹر کا سوپ پیتا ہوں، اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی‘۔

کارتک آریان نے بتایا کہ ان کی متوازن اور صاف ستھری ڈائیٹ میں دالیں، ٹوفو، پنیر اور اسپراؤٹس شامل ہیں جو انہیں توانائی اور فٹنس برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کارتک آریان نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا
  • ٹنڈو جام: صوبائی وزیر شرجیل میمن اپنے حلقے میں عوامی شکایات سن رہے ہیں
  • کوکنگ آئل اور ہماری صحت
  • فلمی ٹرمپ اور امریکا کا زوال
  • مودی ٹرمپ سے خوفزدہ ہیں اور انکا ریموٹ کنٹرول بڑے کاروباریوں کے ہاتھوں میں ہے، راہل گاندھی
  • شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں
  • مصنوعی ذہانت
  • جاپان: بے روزگار شخص نے فوڈ ڈیلیوری ایپ سے 1000 سے زائد کھانے مفت حاصل کرلیے
  • سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے عارضی نتائج ویب سائٹ پر اپلوڈ
  • گوجرانوالہ: زہریلے پاپڑ کھانے سے ایک بھائی چل بسا، دو کی حالت تشویشناک