بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے بدھ کو قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کا دوسرا سیمی فائنل دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی، فائنل کے تمام ٹکٹس 40 منٹس میں فروخت، پاکستانی کتنے کروڑ روپے حاصل ہوئے؟

راجیو شاہ اور نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور زمبابوے سمیت دیگر ممبران کرکٹ بورڈز کے سربراہان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا۔ سیمی فائنل کے دوران ممبران بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر فاروق احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (سی ای او) کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) فولیتسی موسیکی، نائب صدر سی ایس اے ڈاکٹر محمد موسیٰجی، اور ڈائریکٹر نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) راجر ٹوسے نے پی سی بی کے چیئرمین نقوی سے ملاقات کی اور قذافی اسٹیڈیم میں دوسرا سیمی فائنل دیکھا۔

مزید پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کی وجہ کیا ہے؟ آسٹریلوی کپتان نے بتادیا

ممبر بورڈز کے سربراہان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان کے دوران شاندار انتظامات پر مبارکباد دی اور ان کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔

راجیو شکلا نے اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کو اپنی کتاب ‘Scars of 1947: Real Partition Stories’ پیش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 20225 بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر فاروق احمد چیمپیئنز ٹرافی دوسرا سیمی فائنل قذافی اسٹیڈیم محسن نقوی نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 20225 چیمپیئنز ٹرافی دوسرا سیمی فائنل قذافی اسٹیڈیم محسن نقوی نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا چیمپیئنز ٹرافی قذافی اسٹیڈیم سیمی فائنل راجیو شکلا پی سی بی

پڑھیں:

ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کے لیے 3 نام فائنل

حکومت نے 9 ماہ بعد اوگرا رکن فنانس کے لیے تین نام فائنل کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے کہا کہ سلمان امین، شکیل اور فہیم کے ناموں کا انتخاب کیا گیا، متعلقہ ایجنسیوں نے تینوں امیدواروں کو کلیئر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے سمری دستخط کے لیے وزیراعظم آفس بھجوا دی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سلمان امین سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر سرفہرست ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلمان امین کا تعلیمی و پیشہ ورانہ تجربہ دیگر امیدواروں سے بہتر ہیں، سلمان امین چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، وزارت خزانہ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں پھر تبدیلی کا فیصلہ
  • ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کے لیے 3 نام فائنل
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات
  • پاکستان کیساتھ آئندہ دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلیں گے، نائب صدر بی سی سی آئی
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات 
  • پی ایس ایل؛ میچ کے دوران اسکول ٹیچر کے پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو وائرل
  • الیکشن کمیشن فائنل آرڈر پاس نہیں کرے گا،چیف الیکشن کمشنر
  • مریم نواز کے بیٹے جنید کی شادی کی ناکام کیوں ہوئی؟ شادی میں فوٹوگرافی کرنے والے عرفان احسن نے تقریب کا آنکھوں دیکھا حال سنا دیا 
  • 25 اپریل کو آسمان پر ’مسکراتے چہرے‘ کا حیران کُن نظارہ، کس وقت دیکھا جاسکے گا؟