سیاست کا مقصد خاندان والوں کو نوازنا نہیں ہونا چاہیے، مفتاح اسماعیل
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت نے امریکی صدر کے آنے سے پہلے اپوزیشن سے مذاکرات شروع کر دیئے تھے، امریکی صدر کے بیان سے حکومت کو ریلیف ملا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیاست کا مقصد خاندان والوں کو نوازنا نہیں ہونا چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے پہلے اپوزیشن سے مذاکرات شروع کر دیئے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے حکومت کو ریلیف ملا ہے، بانی کو جب نکالا گیا تو امریکا کی غلامی نامنظور کا نعرہ لگایا، عمران خان پھر اسی امریکا سےآ س لگا کربیٹھے تھے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے تعلقات کسی شخص نہیں ریاست کے ساتھ ہیں، امریکا کا ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا بھی پریشر آسکتا ہے، اگر ٹرمپ کہیں گے تو شہباز شریف بانی کو رہا کردیں گے۔ سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ کسی کے پاس بھی کسی کو جیل میں رکھنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے، یہ اختیار صرف عدالت کے پاس ہونا چاہیے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بانی کے 10 سالہ اقتدار کے پلان کی بھی باتیں سنی تھیں، تاریخ بتاتی ہے کہ فیصلے تبدیل بھی ہو جاتے ہیں، ہمارا ملک پیچھے کی طرف جارہا ہے، ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا ہوگا کہ ملک میں غربت بڑھتی جارہی ہے، دنیا کے ممالک ہم سے آگےنکل رہے ہیں۔ اں کا مزید کہنا تھا کہ سیاست کا مقصد خاندان والوں کو نوازنا نہیں ہونا چاہیے، سب کو نظر آرہا ہے، شہباز شریف تابعدار ہیں مگر ڈیلیور نہیں کررہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نہیں ہونا چاہیے مفتاح اسماعیل کہنا تھا کہ
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔