ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ نے 36 افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی دیدی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس،پولیس سروس اور فارن سروس کے مجموعی طورپر چھتیس افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیدی۔
ایف بی آر افسروں کی ترقی کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کے باعث موخر،دیگر گروپس کے افسروں کی ترقیوں کا جائزہ لینے کے لیے بورڈ پیر کو پھر بیٹھے گا۔
وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 22 میں ترقی کیلیے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس کیبنٹ ڈویژن میں نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی صدارت میں ہوا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی بطور رکن اجلاس میں شریک ہوئے۔وفاقی وزیر احد چیمہ ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللّٰہ خان دھاریجو،سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس میں گریڈ 22 کی اسامیوں پر ترقی کیلئے ڈیڑھ سو سے زائد افسروں کے ناموں پر غور کیاگیا،بورڈ نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 19،پولیس سروس کے8 اور فارن سروس کے 9 افسران کوگریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی.
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ بائیس میں ترقی پانے والے افسران میں محی الدین احمد وانی ،وسیم اجمل چوہدری ،امبرین رضا،علی طاہر ،عثمان اخترباجوہ ،محمد حمیرکریم ،سید عطاء الرحمان ،مصدق احمد خان، راشد محمود،مومن آغا،ندیم محبوب،شکیل احمد مینگیج،داو’دمحمد باریج،سعدیہ ثروت جاوید،اسدرحمان گیلانی ،علی سرفراز حسین ،زاہد اخترزمان ،نبیل احمد اعوان اوراحمدرضاسرور شامل ہیں۔
پولیس سروس کے گریڈ بائیس میں ترقی پانے والے افسران میں بی اے ناصر ،غلام نبی میمن ،فاروق مظہر،عمران یعقوب منہاس ،عبدالخالق شیخ ،شہزادسلطان،زبیر ہاشمی اورمحمدطاہر رائے شامل ہیں۔فارن سروس کے گریڈ 22 میں ترقی پانے والے 9 افسران میں احمد نسیم وڑائچ ،یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی ،اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد ،امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ ،سید احسن رضاشاہ ،یواے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیازترمذی ،نبیل منیر ،جرمنی میں پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ اور ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان شامل ہیں۔
ترقی پانے والے افسروں کے نوٹیفکیشن ایک آدھ دن میں ہو جائیں گے۔یاد رہے کہ گریڈ 22میں ترقیوں کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس تقریباًڈیڑھ سال بعدہوا۔
اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو زرداری کی دیگر مصروفیات کے باعث تمام افسروں کی ترقیوں کا جائزہ نہ لیا جا سکا،سیکرٹریٹ گروپ کی پانچ، ان لینڈ ریونیو سروس کی پانچ، آڈٹ اینڈ اکانٹس کی دو ، انفارمیشن گروپ اورپوسٹل گروپ کی ایک پوسٹ پر ترقیوں کیلئے افسروں کے نام پیر کو اجلاس میں زیر غور آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان حلفی جمع ہونے کے بعد حکم امتناعی منسوخ ہونے کی صورت میں ایف بی آر کے افسروں کی ترقیوں کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
اس سے قبل وزیراعظم نے رولز میں ترمیم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کی سربراہی کا اختیارنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو تفویض کیاجبکہ بلاول بھٹو زرداری بھی پہلی مرتبہ ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں شریک ہوئے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ گریڈ 22 میں ترقی ترقی پانے والے افسروں کی ترقی میں پاکستان پاکستان کے اجلاس میں سروس کے
پڑھیں:
ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ ہو گا یا نہیں ؟ بھارتی کرکٹ بورڈ نے حیران کن کا اعلان کر دیا
ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں پھر سیاست لے آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے حکومتی دباؤ پر پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ اور موجودہ سفارتی تعلقات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ میچز منعقد نہیں کیے جائیں گے۔بورڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مسائل کے سبب پاکستان کیساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاک بھارت میچز پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب بھارتی بورڈ کے بیان کے بعد ایشیاکپ اور چیمپئینز ٹرافی جیسے ٹورنامنٹس پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ادھر بھارتی بورڈ کے یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2012 میں آخری بار ون ڈے سیریز کھیلی گئی تھی جس کے بعد سے دونوں ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار سے نیچے آ گیا