پاک امریکا انٹیلیجنس تعاون جاری رہتا ہے، شریف اللہ کی گرفتاری اور حوالگی کوئی الگ واقعہ نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک امریکا سیکیورٹی اور انٹیلیجنس تعاون جاری رہتا ہے، اس میں کوئی تعطل نہیں آیا۔ شریف اللہ کی گرفتاری اور حوالگی کوئی الگ واقعہ نہیں۔ ایبی گیٹ حملے کے دہشتگرد شریف اللہ کو وزیراعظم کے ٹوئیٹ کے مطابق پاک-افغان بارڈر سے گرفتار کیا گیا۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے داعش کے خلاف خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ صحافی سوال کر رہے ہیں کہ کس قانون کے تحت شریف اللہ کو امریکا کے حوالے کیا گیا؟ اس بارے میں آپ لوگ وزارت داخلہ سے پوچھ لیں۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہباز شریف حکومت کو آنکھوں پر کیوں بٹھایا؟
شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے لندن میں ایک تقریب کے دوران دیے گئے ریمارکس کو مسترد کرتے ہیں۔ مختلف بھارتی سیاستدانوں کی جانب سے آزاد کشمیر کے بارے میں اشتعال انگیز بیانات دیے جا رہے ہیں جنہیں مسترد کرتے ہیں۔ آزاد کشمیر بین الاقوامی قوانین کے مطابق متنازع علاقہ ہے۔ مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے مستونگ میں دہشتگردی کیمپ چلانے کے الزامات مسترد کرتے ہیں۔ یوکرین کے معاملے پر ہم امن کی حمایت کرتے ہیں۔ روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان اسرائیل کی جانب سے انسانی امداد روکے جانے کی مذمت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: ’کوئی بحث نہیں چاہیے‘، بھارت پر ٹیکس لگانے جارہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی پر واضح کردیا
پاکستان اور افغان شہریوں پر سفری پابندیوں کا علم نہیں، طورخم بارڈر پاکستان نے یکطرفہ طور پر بند نہیں کیا۔ افغان حکومت نے پاکستان کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کیں، افغان اشتعال انگیزی کی وجہ سے بارڈر بند کیا گیا۔ افغانستان ہمسایہ ملک ہے، اس کے ساتھ تعلقات کی بہت ساری جہتیں ہیں۔ لیکن افغانستان کے ساتھ ہمارا مسئلہ دہشتگردی کا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا انڈیا پاکستان ترجمان دفتر خارجہ ٹرمپ جعفر خان روس شریف اللہ مستونگ یوکرین.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا انڈیا پاکستان ترجمان دفتر خارجہ شریف اللہ مستونگ یوکرین ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے شریف اللہ کرتے ہیں
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔