ہمارے ایک اور سینیٹر کو اٹھا لیا گیا: شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز—فائل فوٹو
سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک اور سینیٹر کو اٹھا لیا گیا ہے، سینیٹر عون عباس بپی کو ان کے گھر سے اٹھایا گیا ہے۔
سینیٹ کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے پاس عون بپی کی گرفتاری کی ویڈیو ہے، گرفتاری کے وقت ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔
شبلی فراز کا کہنا ہے کہ گرفتار کرنے والوں نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، یہ ظلم و زیادتی ہے، یہاں زبردستی زبان بندی کی جا رہی ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے پاکستان کی معیشت کو گروی رکھا،
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ کیا اس بارے میں چیئرمین سینیٹ کے آفس کو آگاہ کیا گیا تھا؟ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اس ایوان کی کوئی اہمیت نہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ کیوں منظور نہیں کیا جا رہا؟
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شبلی فراز
پڑھیں:
سینیٹ اجلاس: پوپ فرانسس کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی
اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں کیتھولک میسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ چیئرمین سینیٹ نے پینل چیئر کے لیے پریزائیڈنگ افسران کے ناموں کا اعلان کر دیا، اس کے لیے سینیٹر شیری رحمان ، سینیٹر عرفان صدیقی اور سینیٹر سلیم مانڈی والا کو نامزد کیا گیا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں سینیٹر پلوشہ خان کے والد، سینیٹر فیصل سبز واری کی والدہ روڈ حادثے میں پاکستانی عمرہ زائرین اور شہید سیکورٹی اہلکاروں کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔
اجلاس میں کیتھولک میسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
سینیٹ کے اقلیتی رکن خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ ہمارے پوپ کا انتقال ہوا ہے، انھوں نے ایسٹر کے موقع پر فلسطین کے لیے بات کی، انھوں نے ساری عمر امن کے لیے کام کیا۔