سینیٹر عون عباس کی گرفتاری,سینیٹ میں اپوزیشن کا شدید احتجاج,کاروائی کا بائیکاٹ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
سینیٹ میں اپوزیشن نے سینیٹر عون عباس کی گرفتاری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان کی کاروائی کا بائیکاٹ کردیا جب تک عون عباس کی گرفتاری کے حوالے سے ٹھوس اقدام نہیں کیا جاتا ہم ایوان میں نہیں آئیں گے ۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عون عباس کو بہاولپور پولیس نے شنکارہ ہرن کے شکار کی ایف آئی آر میں گرفتار کیا ہے ۔ایوان میں دہشتگردی کے دوران شہید ہونے والوں کے لیے دعا کرائی گئی۔ ایوان میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ترمیمی بل پاس کرلیا جبکہ دو بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیئے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سینیٹ اجلاس: پوپ فرانسس کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی
اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں کیتھولک میسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ چیئرمین سینیٹ نے پینل چیئر کے لیے پریزائیڈنگ افسران کے ناموں کا اعلان کر دیا، اس کے لیے سینیٹر شیری رحمان ، سینیٹر عرفان صدیقی اور سینیٹر سلیم مانڈی والا کو نامزد کیا گیا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں سینیٹر پلوشہ خان کے والد، سینیٹر فیصل سبز واری کی والدہ روڈ حادثے میں پاکستانی عمرہ زائرین اور شہید سیکورٹی اہلکاروں کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔
اجلاس میں کیتھولک میسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
سینیٹ کے اقلیتی رکن خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ ہمارے پوپ کا انتقال ہوا ہے، انھوں نے ایسٹر کے موقع پر فلسطین کے لیے بات کی، انھوں نے ساری عمر امن کے لیے کام کیا۔