وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور 60ویں ریکروٹ کورس میں نمایاں کارکردگی پر جوانوں کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر پولیس کے 60ویں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب پولیس لائن مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور 60ویں ریکروٹ کورس میں نمایاں کارکردگی پر جوانوں کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیے۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر رانا عبدالجبار ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر 60 ویں ریکروٹ کورس کو مکمل کرنے والے ریکروٹس سے حلف لیا گیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر رانا عبدالجبار نے مہمان خصوصی وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا بالخصوص اور دیگر معزز مہمانان، شرکاء کا پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کو درپیش نئے چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے اینٹی رائٹ فورس کے قیام کا جو ہم نے وعدہ کیا تھا الحمدللہ آج پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے، آج ہم فخر سے کہ سکتے ہیں کہ ترکش ماڈل پر تربیت حاصل کرنے والے یہ ریکروٹ شہریوں کو امن فراہم کرنے کیلئے اپنی جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ آج ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ یہ ریکروٹس ریاست کی دی گئی طاقت کا استعمال قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کریں گے اور بدامنی پھیلانے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ ہم نے سکیورٹی کو درپیش نئے چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے آزاد کشمیر پولیس کے استعداد کار کو بڑھانے کیلئے اہداف مقرر کیے ہیں جن میں جدید طرز کا کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور ٹریننگ سنٹرز شامل ہیں جو پولیس فورس کے جوانوں کو انوسٹی گیشن کی جدید تیکنیکس سے روشناس کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے درکار وسائل فراہم کئے جس کی مثال نہیں ملتی، آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں شہریوں کو فوری سہولیات کی فراہمی کیلئے خدمت مراکز کا قیام بھی موجودہ حکومت کا بہترین کارنامہ ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر نے مالی بحران کے باوجود محکمہ پولیس کی ترقی کیلئے درکار وسائل فراہم کئے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر رانا عبدالجبار نے پاس آئوٹ ہونے والے جوانوں اور تربیت فراہم کرنے والے اساتذہ کو مبارکباد دی۔ پاسنگ آئوٹ تقریب کے اختتام پر مظاہرین کی جانب سے مختلف شکلوں میں کئے گئے احتجاج کے خلاف نبرد آزما ہونے کیلئے اینٹی رائٹ دستوں نے جدید طریقوں پر مشتمل شاندار عملی مشقوں کا مظاہرہ کر کے شرکاء کی جانب سے داد وصول کی۔ تقریب میں سینئر موسٹ وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور، وزراء حکومت فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری اظہر صادق، دیوان علی خان چغتائی، جاوید بڈھانوی، عامر یاسین چوہدری، مشیر حکومت محترمہ نثارہ عباسی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل محترمہ مدحت شہزاد، سیکرٹریز حکومت، اعلی سول و فوجی حکام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاسنگ آئوٹ پریڈ

پڑھیں:

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق کے خلاف آج بھی تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی، پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں، فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں حلقے میں کیسے جائیں؟ کارکنوں کو کیا جواب دیں؟ ووٹر سوال کریں گے کیا فیصلہ کیا۔

پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کشمیر ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے، بلاول بھٹو زرداری ہی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع نے کہا کہ آئندہ 3 سے 4 روز تک تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزارت صحت کا سیفٹی میڈیسن تقریب کا انعقاد، ادویات کا نظام بہتر کرنے کا عزم
  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں ٹیکنالوجی انقلاب، 100 آئی ٹی سیٹ اپس کی تکمیل
  • لاہور: وفاقی وزیر ماحولیاتی مصدق ملک پاکستان ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج میں مینجمنٹ کورس کی گریجویشن تقریب میں سرٹیفکیٹ تقسیم کررہے ہیں
  • آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، شاداب نقشبندی
  • یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار
  • پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم
  • چائنا میڈیا گروپ اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے فکری و ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تقریب “انڈر اسٹینڈنگ شی زانگ ” کا انعقاد