دشمن عناصر کی ایما پر فعال خوارج، ان کے سہولت کاروں کیخلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی، آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
دشمن عناصر کی ایما پر فعال خوارج، ان کے سہولت کاروں کیخلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی، آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز
بنوں (آئی پی ایس )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عناصر کی ایما پر کام کرنے والے خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے بنوں کا دورہ کیا، آرمی چیف کو جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں میں زخمی فوجیوں کی خیریت دریافت کی، آرمی چیف نے فوجیوں کے بلند حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا اور بنوں کینٹ دہشت گردی میں جانیں گنوانے والے شہریوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ریاست کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کرتی رہے گی، واقعہ کے مجرموں کو بہادر فوجیوں نے فوری طور پر بے اثر کر دیا،
گھناونے حملے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، شہریوں کو نشانہ بنانے سے اسلام دشمن خوارج کے حقیقی عزائم بے نقاب ہو گئے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سہولت کاروں آرمی چیف رہے گی
پڑھیں:
بنوں میں ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی
میرانشاہ روڈ پر ممش خیل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق ڈی پی او فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے تاہم شمالی وزیرستان پولیس کے 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: بنوں میں خفیہ اطلاع پر مبنی کامیاب آپریشن، خوارج کے 2 اہم کمانڈر ہلاک
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر بنوں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد قریبی علاقوں میں فرار ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان بھی کہیں تو وہ دوبارہ وزیراعلیٰ نہیں بنوں گا، علی امین گنڈا پور
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنوں بنوں ڈی ایچ کیو اسپتال ڈی پی او شمالی وزیرستان ممش خیل میرانشاہ روڈ