ملتان، نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس کی طرف سے اوور سپیڈ کرنے والے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج, حوالات میں بند
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
موٹروے ایم فور میں لوکیشن 34 پر انسپکٹر محمد صفدر اور سب انسپکٹر تیمور عباس علوی نے سپیڈ چیکنگ کے دوران گاڑی نمبرBDB/583 جو کہ 173 کلو میٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے آ رہی تھی، ڈرائیور رحیم خان ولد ظریف خان کے خلاف تھانہ بدھلہ سنت مقدمہ نمبر 228/25 درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس راجہ رفعت مختار کے ویژن کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹروے سنٹرل 2 زون دار علی خٹک اور سیکٹر کمانڈر ایم فور حمیداللہ خان نیازی کے حکم پر اوور سپیڈ کنٹرول کرکے عوام الناس کو جانی و مالی نقصان سے بچانے کیلئے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے زیادہ گاڑی چلانے والوں کیخلاف جرمانے کیساتھ مقدمہ درج کرنے کے احکامات بھی دئیے گئے ہیں۔ اسی سلسلہ میں بیٹ نمبر 22 ایم فور میں لوکیشن 34 پر انسپکٹر محمد صفدر اور سب انسپکٹر تیمور عباس علوی نے سپیڈ چیکنگ کے دوران گاڑی نمبرBDB/583 جو کہ 173 کلو میٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے آ رہی تھی، ڈرائیور رحیم خان ولد ظریف خان سکنہ دیر کالونی پشاور کے خلاف تھانہ بدھلہ سنت مقدمہ نمبر 228/25 درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ بیٹ کمانڈر محمدحسن بھٹی کے مطابق شاہرواں کو محفوظ بنانے، حادثات کو اور اوور سپیڈ کنٹرول کرنے کیلئے اس طرح کی کاروائیاں بلا امتیاز جاری رکھیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
موٹروے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق
فیصل آباد (ویب ڈیسک) موٹروے پر پولیس کی وین ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹروے پر پیش آیا، حادثے میں جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کا تعلق ملتان پولیس سے ہے۔
پولیس اہلکار لاہور میں میچ سکیورٹی کی ڈیوٹی کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے، جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔