بھکر میں گھڑی چرانے پر ملزمہ گرفتار، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
پنجاب کے شہر بھکر میں کلور کوٹ سے گھڑی چوری کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نےچالان مکمل نہ ہونے پر ملزمہ کو دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزمہ نے گھڑی چوری کرنے اور اپنے دوست کو دینے کا اعتراف کیا ہے، ملزمہ کے دوست کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ابھی چوری شدہ گھڑی برآمد نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب دوران تفتیش ملزمہ پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے سے متعلق ڈی پی او شہزاد رفیق کا کہنا ہے کہ انکوائری کروائی گئی، ملزمہ پر تشدد نہیں ہوا، دوران تفتیش خاتون اہلکار کی عدم موجودگی پر سب انسپکٹر کو بھی معطل کردیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کاہنہ :لڑائی کے دوران چھریوں کے وار، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی
سٹی42: کاہنہ کے علاقے میں محلے داروں کے درمیان جھگڑے کے دوران چھریاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جھگڑا اچانک شروع ہوا اور بات تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی اور پھر چھریوں کے استعمال تک جا پہنچی۔واقعے میں زخمی ہونے والوں میں شاہد، ساجد اور اسد شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
لاہور: داتا دربار پولیس کی کارروائی، 2 رکنی چور گینگ گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ محلے داروں کے درمیان ہونے والے تنازعے کا نتیجہ ہے۔ زخمی افراد کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جبکہ جھگڑے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔