43یں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے لیے افسران کی نامزدگی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد ( ملک نجیب ) 43یں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے لیے افسران کی نامزدگی کر دی گئی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایس ایس پی سیکورٹی سرفراز ورک ، ایس ایس پی آپریشنز شعیب خان، اے آئی جی آپریشنز ارسلان شاہ زیب ،ایس ایس پی سی ٹی ڈی کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں ،ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین، ایس ایس پی آپریشنز لاہور ،سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ ،ڈی پی او راجن پور فاروق امجد ، پاکستان ایڈمسنٹریٹو سروسز گروپ میں ڈی سی چکوال قرۃالعین ملک ،ڈی سی لاڑکانہ، ڈی سی راولپنڈی ، ڈی سی رحیم یار خان، ڈی سی کوئیٹہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عثمان اشرف ، ڈی سی مستونگ، ڈی سی بنوں، ڈی سی منڈی بہاؤ الدین ، او ایم جی گروپ کے 20، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے 17 افسران کو شامل کیا گیا ہے ۔ گریڈ 19 میں ترقی کے لیے کورس کا آغاز 31 مارچ سے ہوگا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایس ایس پی
پڑھیں:
میاں بیوی پر مشتمل ڈکیت گروپ، غیرملکیوں کو کیسے لوٹتا تھا؟
ملیر سٹی پولیس نے معلومات کی بنیاد پر تھانہ کلفٹن کے حدود میں ڈکیتییوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق غیر ملکی شہری کے گھر ڈکیتی میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار کیا ہے جبکہ واردات میں ملوث بیوی بھی شریک جرم نکلی۔ ملیر سٹی پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کلفٹن تھانے کی حدود میں گھریلو ڈکیتی کی واردات میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کیا۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں گھروں میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے، ملزم ملیر سٹی کے علاقے میں خفیہ طور پر روپوش تھا، جہاں چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا گیا۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کی بیوی وارداتوں میں ملوث ہوتی تھی، گرفتار ملزم کی بیوی گھروں میں ملازمہ کے طور پر کام حاصل کرتی، معلومات اکٹھی کرتی اور پھر ملزم کے ساتھ واردات انجام دیتی۔
ملزمان نے کلفٹن کے علاقے میں واقع ایک غیر ملکی شہری زو باؤ شینگ کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا کیش، زیورات اور قیمتی سامان لوٹا اور فرار ہوگئے تھے، متاثرہ غیر ملکی شہری زو باؤ شینگ کی مدعیت میں تھانہ کلفٹن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
گرفتار ملزم کی شناخت محمد فیاض کے نام سے ہوئی، ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اور اس کی بیوی حلیہ بدل کر وارداتیں کرتے اور بعد ازاں اندرون ملک فرار ہوجاتے۔ پولیس کی جانب سے دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں