سندھ بلڈنگ ،کھوڑو سسٹم میں اورنگ زیب کو کھلی چھٹی مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب خان پر سرپرستوں کی مہربانیاں برقرار ،کراچی میں غیر قانونی تعمیرات میں تیزی
ناظم آباد میں پلاٹ نمبر3B 4/123B 12/1پرمنہدم عمارتوں کی ازسرنو غیر قانونی تعمیرات شروع
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈی جی اسحاق کھوڑو کی سرپرستی میں کھوڑو سسٹم قائم ہے جس کے تحت کراچی میں غیر قانونی تعمیرات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ عوامی مفادات کو مسلسل پاؤں تلے روندا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع وسطی کے بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب خان پر سرپرستوں کی مہربانیاں برقرار ہیں اور ڈی جی سندھ بلڈنگ اسحاق کھوڑو کو اورنگزیب کو ناظم آباد پر قابض رہنے میں آمادہ کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ وسطی کے معروف علاقے ناظم آباد میں گزشتہ دنوں غیر قانونی بننے والی ناجائز عمارتوں پر نمائشی کاروائیاں کی گئی تھیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان منہدم کی جانے والی عمارتوں کی ازسرنو تعمیر شروع کروا دی گئی ہیں اس وقت بھی ناظم آباد نمبر 3میں پلاٹ 4/12اور 12/1پر نمائشی انہدام کیا گیا تھا ان کی ازسرنو تعمیر شروع کروا رکھی ہیں ۔رہائشی پلاٹوں پر تجارتی مقاصد کیلئے بلڈنگ قوانین اور اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے خلاف بے ہنگم عمارتوں کی تعمیر سے بنیادی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہونے کے خدشات بھی زمین پر موجود ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کے نمائشی احکامات کے باوجود ذاتی فوائد حاصل کرنے کیلئے بلڈنگ افسران کی من مانیوں پر سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور یہ عوامی مطالبہ سامنے آرہا ہے کہ اسحاق کھوڑو غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا پر مقدمہ درج کرانے کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بناکر سرپرستی میں ملوث بلڈنگ افسران کے احتساب کیلئے سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائیںمگر اس کے برعکس ڈی جی اسحاق کھوڑو نے بذات خود غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کرنے پر نمائندہ جرأت کو پیکا ایکٹ میں گرفتاری کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیںجو ڈی جی کی غیر قانونی دھندوں کی سرپرستی کی واضح دلیل ہے ۔واضح رہے کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر قابض بدعنوان افسران کی بے حسی نے شہریوں کو خلاف ضابطہ تعمیرات میں ملوث افراد اور عوام دشمن غیر قانونی تعمیرات کروانے والی مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
شہدائے پاکستان کو سلام، کیپٹن عاقب جاوید شہید کی چھٹی برسی
شہدائے پاکستان کو سلام، کیپٹن عاقب جاوید شہید کی چھٹی برسی ہے جب کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی وطن کی مٹی نے پکارا، ہمارے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لبیک کہا۔
کیپٹن عاقب جاوید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے جہنوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔
کیپٹن عاقب جاوید 26 جولائی 2019 کو بلوچستان کے علاقے آواران تُربت میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے، کیپٹن عاقب جاوید شہید نے سوگواران میں ایک بہن اور والدین چھوڑے۔
کیپٹن عاقب جاوید شہید کے اہلِ خانہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عاقب کے یونٹ آفسر نے کال کر کے اس کی شہادت کی خبر دی، کیپٹن عاقب جاوید شہید کے والد نے کہا کہ ہمیں اس کے بچھڑنے کا غم ہے لیکن خوشی ہے کہ میرے بیٹے نے اس ملک لئے جامِ شہادت نوش کیا۔
کیپٹن عاقب جاوید شہید کے والد نے کہا کہ عاقب بہت ہونہار طالبِ علم تھا، اس نے ہر جگہ ہمارا نام روشن کیا، عاقب بہت ملنسار تھا رشتے داروں سے بہت پیار اور عزت سے پیش آتا تھا، عاقب کے ساتھ گزارہ ہوا ہر ایک لمحہ بہت یادگار ہے، جو اس ملک کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہیں ان کی عزت کریں، میرا بیٹا بہت قابل اور محنتی تھا۔
کیپٹن عاقب جاوید شہید کی والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے نے اپنے ملک کے لئے اپنی جان قربان کی، میرا بیٹا ہمارا اور اپنے بہن بھائی کا بہت خیال رکھتا تھا، عاقب کی یادیں ہمشہ ہمارے ساتھ رہیں گی، نوجوان کے لئے ہمارا پیغام ہے کہ ہر وقت اپنے ملک کی دفاع کے لئے تیار رہے۔
کیپٹن عاقب جاوید شہید کی بہن نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرا بھائی شہید ہوا اور میں شہید کی بہن ہوں، جب بھی مجھے بھائی کی یاد آتی ہے، وہ میرے خواب میں آ جاتے ہیں، شہداء اور ان کے گھر والوں کی عزت کیا کرے کیونکہ وہ اپنے گھر والوں کو چھوڑ کر اس ملک کی دفاع میں لگے رہتے ہیں۔
مجھے انکی شہادت پر فخر ہے اور اُن کی بہت کمی محسوس ہوتی ہے، کیپٹن عاقب جاوید شہید وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کر کے آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بن گئے۔