بلاول بھٹو سے فیصل کنڈی‘فرحت اللہ بابر دیگر پیپلز پارٹی رہنمائوں کی ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی رہنمائوں نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری سے فرحت اللہ بابر ‘سیدہ نفیسہ شاہ ‘ قمر زمان کائرہ‘ پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد ‘رکن خیبر پی کے اسمبلی احمد کنڈی اورخیبرپی کے کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاؤس میں الگ الگ ملاقات کی۔ اس موقع پر بنوں حملے اور ضلع کرم سمیت صوبے میں قیام امن کی صورت حال جبکہ گورنر ہاؤس میں زرعی اور بلدیاتی موضوعات پر ہونے والے کنونشن پر بریفنگ کی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟گورنر خیبرپختونخوا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ جن پر خود دہشتگردی کے مقدمات ہوں وہ کیا اے پی سی طلب کریں گے،ان کاکہناتھا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اے پی سی طلب کی تھی صوبائی حکومت کو چاہیے تھا وہاں جاتی،غیرسنجیدہ حکومت کی اے پی سی کواپوزیشن نے سنجیدہ نہیں لیا۔
مزید :