ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس: سپریم کورٹ نے کینیا ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالتی ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے کینیا کیساتھ باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کے لیے مہلت طلب کرلی، سپریم کورٹ نے کینیا ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالتی ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ایک مہینے تک ملتوی کردی۔
ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے کینیا کیساتھ باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کے لیے مہلت طلب کرنے پر بینچ نے پیشرفت میں سست روی پر سوالات اٹھا دیے۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس، بینچ کی تشکیل پر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے میٹنگ منٹس میں ترمیم
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کینیا کیساتھ باہمی قانونی امداد کا معاہدہ ہوچکا ہے، معاہدے کے مطابق اس کی توثیق کا عمل جاری ہے، ایک ماہ میں صدر سے معاہدے کی توثیق کروا لی جائے گی۔
اس موقع پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے دریافت کیا کہ گزشتہ برس 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا آج تک توثیق کیوں نہیں ہوسکی، جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ 3 ماہ بعد بھی وقت مانگا جا رہا ہے، جسٹس جمال مندوخیل بولے؛ کیا آپ سے روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت رپورٹ مانگیں۔
مزید پڑھیں: ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیوں رکی ہوئی ہیں؟
جسٹس نعیم اختر افغان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا کینیا کی عدالت کا فیصلہ پاکستان میں عدالتی ریکارڈ پر لایا گیا، انہوں نے یاد دلایا کہ کینیا کی ہائیکورٹ نے جولائی چوبیس میں فیصلہ دیا اور آپ عدالتی ریکارڈ پر نہیں لائے۔
جوائنٹ سیکریٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ ان کی وزارت نے وزارت خارجہ کو باہمی قانونی تعاون کے لیے نوٹ لکھا ہے، جسٹس حسن اظہر رضوی نے ہدایت کی کہ اب سے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔
مزید پڑھیں:کینیا کی عدالت کا فیصلہ، کرائے کے قاتلوں کو سزا مل گئی ماسٹر مائنڈز کو سزا ملنا باقی ہے، اہلیہ ارشد شریف
جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بے چینی یہ ہے کہ اتنا عرصہ گزر گیا پھر بھی ارشد شریف کیس میں اتنی تاخیر کیوں ہوئی، عدالت نے کینیا ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالتی ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ایک مہینے تک ملتوی کردی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس باہمی قانونی امداد پیش رفت رپورٹ کینیا وزارت خارجہ وزارت داخلہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس باہمی قانونی امداد پیش رفت رپورٹ کینیا وزارت داخلہ باہمی قانونی امداد کی توثیق کینیا کی نے کینیا کا فیصلہ کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکمنامہ جاری
—فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا 2 صفحات کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس جہانگیری کو کام سے روکا جا رہا ہے، اس کیس میں حساس نوعیت کے سوالات ہیں، جج کی اہلیت سے متعلق سوال ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ سپریم جوڈیشنل کونسل میں شکایت بھی زیر التوا ہے۔
عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم دیا ہے۔
تحریری حکم نامے میں اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے 21 اکتوبر کو معاونت طلب کی گئی ہے جبکہ ایک اور درخواست گزار کی کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور کی گئی ہے۔