دورہ نیوزی لینڈ کیلئے T20 اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا آج سے آغاز
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہوگا.
قومی ٹیم 12 مارچ کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 16 مارچ کو شروع ہوگی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد 29 مارچ سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔
واضح رہے کہ کیوی ٹیم ان دنوں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کن میچ آج ہوگا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے 55 رنز سے جبکہ گزشتہ روز دوسرے میچ میں پاکستان نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 نومبر سے فیصل آباد میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔