بی جے پی حکومت مغلوں کی حکمرانی کی تاریخ کو مٹانا چاہتی ہے، فاروق عبداللہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت برصغیر پر مغل حکمرانوں کی میراث کو مٹانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن تاریخ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے ناموں سے منسوب مقامات کے نام تبدیل کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح مغلوں کی حکمرانی کی تاریخ مٹایا نہیں جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت برصغیر پر مغل حکمرانوں کی میراث کو مٹانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن تاریخ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی تاریخ کو تبدل نہیں کر سکتی، وہ مغلوں کی میراث کو مٹانا چاہتے ہیں، تاہم بی جے پی اس میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گی۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ مغلوں میں سینکڑوں برس تک برصغیر پر حکومت کی اور وہ یہاں ہی مدفن ہیں۔ واضح رہے کہ ریاست اتر پردیش میں بی جے پی کی ہندوتوا حکومت ثقافتی ورثے کی بحالی کے نام پر مسلمانوں کے نام سے منسوب شہروں اور دیگر مقامات کے نام تبدیل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فاروق عبداللہ تاریخ کو بی جے پی کہا کہ کے نام
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے میڈیا پیغامات پر پابندی ؛جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کے میڈیا پیغامات پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق درخواست پی ٹی آئی کے اکمل خان باری نے دائر کی ہے،استدعا کی گئی ہے کہ بانی تحریک انصاف کے خلاف میڈیا بیانات پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔
مزید :