مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 3 ایجنٹ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 3 ایجنٹس کو گرفتارکر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق ایف آئی اے زون گوجرانوالہ نے ملزمان کو گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا۔ ملزمان کی شناخت مرزا احسان بیگ، عمران مشتاق اور حسن عباس کے نام سے ہوئی۔ملزم مرزا احسان بیگ مراکش کشتی حادثہ میں ملوث پایا گیا۔ملزم نے فادی گجر ، باشی گجر اور رانا لیاقت نامی ایجنٹوں کے ساتھ ملکر شہری کو اسپین بھجوانے کی کوشش کی۔
ملزمان نے شہری سے اس مقصد کے لیے 27 لاکھ روپے ہتھیائے۔ ملزمان کی جانب سے متاثرہ شہری کو پہلے موریطانیہ بھجوایا گیا۔ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ شہری کو کشتی کے ذریعے اسپین اسمگل کرنے کی کوشش کی تاہم شہری نے کشتی کے ذریعے سفر سے انکار کر دیا اور پاکستان واپس آ گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ایک اور کارروائی میں ملزم عمران مشتاق کو ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر شہری کو کینیڈا ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 30 لاکھ روپے ہتھیائے۔ملزمان شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے۔تیسری کارروائی میں ملزم حسن عباس کو پسرور سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے شہریوں کو غیر قانونی طور پراسپین بھجوانے کے لیے 28 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے۔ملزم نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر موریطانیہ سے اسپین اسمگل کی کوشش کی۔شہریوں نے کشتی کے ذریعے سفر سے انکار کر دیا اور واپس پاکستان آ گئے۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کشتی کے ذریعے میں ملوث شہری کو
پڑھیں:
کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔