نئے وفاقی وزراءمیں کس کو کونسی وزار ت ملی ؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ کے نئے اراکین کو وزارتوں کے قلمدان سونپ دیے گئے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔طارق فضل چودھری کو پارلیمانی امور اور حنیف عباسی کو ریلوے کا وزیر مقرر کر دیا گیا۔شزہ فاطمہ خواجہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کا وزیر بنادیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق علی پرویز کوپٹرولیم اور معین وٹو کو آبی وسائل کی وزارت مل گئی۔اورنگزیب خان کھچی کو قومی ثقافتی ورثے کا قلمدان مل گیا۔خالد مگسی کو سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر بنایا گیا ہے۔
سردار محمد یوسف کو وزارت مذہبی امور اور بین المسالک ہم آہنگی کی وزارت دی گئی۔
محمد جنید انور میری ٹائم افیئرز اور رضا حیات دفاعی پیداوار کے وزیر مقرر کردیئے گئے۔مصطفیٰ کمال کو نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور رانا مبشر اقبال کو پبلک افیئرز یونٹ کی وزارت دے دی گئی۔
پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری ، ڈی سی راجن پور پہلی پوزیشن پر آگئے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
صرف بیانات سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے: عطاء تارڑ
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹووفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو تعاون کی پیشکش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے، سیاست کرنا آپ کا حق ہے، لیکن خیبر پختون خوا کے معاملات کو دیکھنا بھی آپ کی ذمے داری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی درجۂ حرارت کو کم کرنے کے لیے بات چیت ہونی چاہیے، انکوائری وہاں ہوتی ہے جہاں پر کوئی ابہام ہو۔