چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے مختلف بورڈ، آئی سی سی عہدیداران کا شاہی قلعہ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے مختلف بورڈ، آئی سی سی عہدیداران کا شاہی قلعہ کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آئے مختلف بورڈز اور آئی سی سی عہدیداران نے شاہی قلعہ کا دورہ کیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے بھی لاہور فورٹ کا دورہ کیا، ان کے ساتھ وفد بھی شامل تھا۔
دورے میں نیوزی لینڈ، بنگلادیش، جنوبی افریقا، زمبابوے کرکٹ بورڈ کے سربراہان شامل ہیں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی سی بی عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دورے کے دوران مہمانوں کو شاہی قلعہ کی تاریخ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ مہمانوں کیلئے خصوصی طور پر صوفی موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ایشیا کپ ستمبر میں اپنے شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان
لاہور:ایشیا کرکٹ کپ 5 سے 21 ستمبر تک دبئی اور ابوظہبی میں کروانے کی تجویز کی باقاعدہ منظوری آج ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی میزبانی میں ہونے والا ایشیا کپ آج ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کا اہم ایجنڈا ہوگا، جس پر میزبان بورڈ کے نمائندے راجیو شکلا اپنا موقف پیش کریں گے۔
شرکاء اجلاس کی مشاورت سے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔
ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلا دیش، سری لنکا، یواے ای، عمان اور ہانگ کانگ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کا میچ 7 ستمبر کو ہو سکتا ہے۔
اس سے پہلے پاکستان، افغانستان اور یواے ای ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز بھی دبئی میں ہی ہونے کا امکان ہے۔