اب تک متعدد کمپنیوں نے فولڈ ایبل فون تیار کیے ہیں مگر ایپل نے ایسا کوئی آئی فون تیار نہیں کیا۔اب ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

ایپل کے حوالے سے اکثر مستند لیکس کرنے والے تجزیہ کار منگ چی کیو کے مطابق کمپنی کی جانب سے پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 کے آخر یا 2027 کے شروع میں متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون بک اسٹائل کا ہوگا یعنی آپ ڈسپلے کو کسی کتاب کی طرح کھول یا بند کرسکیں گے۔

فولڈ ایبل آئی فون بند ہونے پر 5.

5 انچ ڈسپلے سے لیس ہوگا جبکہ اسے کھولا جائے گا تو اس کی اسکرین 7.8 انچ کی ہو جائے گی۔منگ چی کیو کے مطابق اس آئی فون کی قیمت 2 سے ڈھائی ہزار ڈالرز کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔اتنی زیادہ قیمت کے باوجود تجزیہ کار کے خیال میں ایپل کا یہ مہنگا ترین آئی فون فروخت کے نئے ریکارڈز قائم کرے گا۔

واضح رہے کہ ایپل واضح بڑی اسمارٹ فون کمپنی ہے جو اب تک کوئی فولڈ ایبل ڈیوائس متعارف نہیں کراسکی۔کئی برسوں سے فولڈ ایبل آئی فون یا آئی پیڈ کی تیاری کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں مگر اب تک کمپنی کو مختلف مسائل کے باعث کام روکنا پڑا۔

اس سے قبل دسمبر 2024 میں بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں بھی بتایا گیا تھا کہ ایپل کی جانب سے بک اسٹائل فولڈ ایبل فون سب سے پہلے متعارف کرایا جائے گا۔اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ فولڈ ایبل آئی فون لچکدار او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہوگا اور ہزاروں بار کھولنے بند کرنے سے بھی اسے نقصان نہیں پہنچے گا۔اس کے اندر نیا طاقتور پراسیسر ہوگا جبکہ کیمرا سسٹم بھی بہترین ہوگا۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ایپل کا

پڑھیں:

آئی فون کے نئے ماڈل کی لانچ کے ساتھ دنیا بھر میں اسکیمرز بھی سر گرم

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) ایپل کے نئے آئی فون 17 کی پری آرڈرز شروع ہی سائبر مجرموں نے عالمی سطح پر دھوکہ دہی کی مہمات تیز کر دیں۔ کیسپرسکی کے مطابق جعلی ویب سائٹس، فرضی لاٹریوں اور جھوٹی ٹیسٹر' اسکیموں کے ذریعے صارفین کا ذاتی اور مالی ڈیٹا چرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق جعلساز ایپل کے آفیشل اسٹور سے ملتی جلتی ویب سائٹس بنا کر خریداروں کو سیل آؤٹ سے پہلے آرڈر کرنے پر اکساتے ہیں، اور چیک آؤٹ کے دوران ان کے بینک کارڈ کی تفصیلات چرا لیتے ہیں۔

اسی طرح مفت آئی فون انعام کے نام پر آن لائن لاٹریوں میں صارفین سے ذاتی معلومات اور 'ڈلیوری فیس وصول کی جا رہی ہے۔ کیسپرسکی نے خبردار کیا ہے کہ آئی فون ٹیسٹر پروگرام بھی ایک نیا جال ہے جس کے تحت صارفین سے رابطہ تفصیلات اور پیسے لے کر انہیں جعلی ڈیوائسز کے وعدے کیے جا رہے ہیں، جو کبھی فراہم نہیں کیے جاتے۔

(جاری ہے)

کیسپرسکی کی ویب اینالسٹ تاتیانا ششرباکووا کا کہنا ہے کہ سائبر مجرم بڑے پروڈکٹ لانچ کے شوق و جوش کو نشانہ بنا کر صارفین کو فریب دیتے ہیں اور اب یہ حملے اتنے تیز ہو چکے ہیں کہ اصلی ویب سائٹس سے مشابہ لگتے ہیں۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ صارفین صرف ایپل کی آفیشل ویب سائٹ یا مستند ریٹیلرز سے خریداری کریں، مشکوک ای میلز اور آفرز کو نظرانداز کریں، ذاتی معلومات کسی 'مفت انعام کے عوض نہ دیں اور اپنے اکاؤنٹس پر ملٹی فیکٹر آتھینٹیکیشن ضرور فعال رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور بھارت آج ایک اور کھیل کے میدان میں آمنے سامنے آئیں گے
  • پاکستان سے معاہدے کے بعد سعودی وزیر دفاع کا اہم بیان سامنے آگیا
  • ورلڈ اتھلیٹکس چمپئن شپ،پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
  • اسرائیل ختم ہو جائیگا، شیخ نعیم قاسم
  • عدلیہ میں ججز ذاتی اختلافات رکھتے ہیں اور کھل کر سامنے آگئے ہیں، بیرسٹر گوہر
  • ایپل نے نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس 26‘ جاری کردیا، نئے فیچرز کیا ہیں؟
  • ایپل نے آئی فون سمیت دیگر ڈیوائسز کیلئے نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرادیا
  • آئی فون کے نئے ماڈل کی لانچ کے ساتھ دنیا بھر میں اسکیمرز بھی سر گرم
  • خاموشی ‘نہیں اتحاد کٹہرے میں لانا ہوگا : اسرائیل  کیخلاف اقدامات ورنہ تاریخ معاف نہیں کریگی : وزیراعظم 
  • جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، اقدامات نہ کیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی؛ وزیراعظم