WE News:
2025-09-17@23:24:28 GMT

اب یہ لاسا بخار کیا ہے اور کون پھیلا رہا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT

اب یہ لاسا بخار کیا ہے اور کون پھیلا رہا ہے؟

برطانیہ کے حکام لاسا بخار کے کسی بھی ممکنہ کیس کی جانچ کر رہے ہیں کیونکہ انگلینڈ  کا دورہ کرنے والے ایک نائجیرین شہری کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اس انفیکشن میں مبتلا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا خدشہ: چمگادڑ پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں، نئی تحقیق

صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس لوگوں کے درمیان آسانی سے نہیں پھیلتا اور مجموعی طور پر عوام کے لیے خطرہ بہت کم ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (یو کے ایچ ایس اے) کی جانب سے ابھی تک کسی سے بھی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

کچھ مغربی افریقی ممالک میں یہ بیماری عام ہے جہاں لوگ عام طور پر چوہوں کے پیشاب یا فضلے سے آلودہ کھانا کھانے یا گھریلو اشیا کو ہاتھ لگانے کی وجہ سے انفیکشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔

لاسا بخار برطانیہ میں نایاب ہے لیکن اس سے پہلے کچھ کیسز سنہ 2022 میں سامنے آئے تھے۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ وہ لاسا بخار میں مبتلا افراد کی شناخت کرنے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ انفیکشن کے پھیلاؤ کو محدود کیا جا سکے۔

یو کے ایچ ایس اے کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے شخص کو تلاش کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے جس کا لاسا بخار والے شخص سے رابطہ ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیے: کراچی میں پھیلنے والی وبا کورونا یا کچھ اور؟

برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر میرا چند کا کہنا تھا کہ ہماری ہیلتھ پروٹیکشن ٹیمیں ان لوگوں سے رابطے میں رہنے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہیں جو انگلینڈ میں اس شخص کے ساتھ رابطے میں تھے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اگر ان میں کوئی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو وہ مناسب طبی دیکھ بھال اور ٹیسٹ کریں۔

یہ انفیکشن لوگوں میں آسانی سے نہیں پھیلتا اور برطانیہ کی آبادی کے لیے مجموعی خطرہ بہت کم ہے۔

جن لوگوں میں لاسا بخار پایا جاتا ہے ان کا علاج کیاجائے گا اور ان کی علامات کی نگرانی کی جائے گی۔ فی الحال اس بیماری کے لیے کوئی مؤثر واحد علاج نہیں ہے۔

لاسا بخار کیا ہے؟

یہ متاثرہ افراد کے جسمانی سیال (خون، لعاب، پیشاب یا سیمن) کے ذریعے دوسروں تک پھیل سکتا ہے۔

انسان متاثرہ چوہوں کے پیشاب یا فضلے کے ذریعے اس انفیکشن میں مبتلا ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: وادی نیلم میں پراسرار بیماری، نوجوان بچے، بچیاں شکار

اکثر جو لوگ انفیکشن کا شکار ہوتے ہیں ان میں کوئی علامات نہیں ہوتیں۔ یہ مرض بخار اور فلو کا سبب بن سکتا ہے اور ساتھ ہی ناک، منہ اور جسم کے دیگر حصوں سے خون بھی روان ہو سکتا ہے۔

زیادہ تر لوگ مکمل طور پر صحت یاب ہوجاتے ہین لیکن یہ بیماری جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

برطانیہ چوہے لاسا بخار لاسا وائرس نائجیریا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: برطانیہ چوہے لاسا بخار لاسا وائرس نائجیریا کا کہنا ہے کہ لاسا بخار کے لیے

پڑھیں:

اسرائیلی جارحیت سے صرف خون ریزی میں اضافہ ہو رہا ہے، برطانیہ

سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں برطانوی وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے نئے حملے مکمل طور پر غیر ذمہ دارانہ اور خوفناک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیر خارجہ نے غزہ پر اسرائیل کے نئے حملوں کے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ کارروائیاں غیر ذمہ دارانہ اور خوفناک ہیں اور اس سے صرف بے گناہ شہریوں کی ہلاکت ہوگی۔ برطانوی وزیر خارجہ یوویٹ کوپر نے غزہ پر اسرائیل کے نئے حملوں کو مکمل طور پر غیر ذمہ دارانہ اور خوفناک  قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں برطانوی وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے نئے حملے مکمل طور پر غیر ذمہ دارانہ اور خوفناک ہیں۔ انہوں نے سوشل نیٹ ورک X (سابقہ ​​ٹویٹر) پر لکھا کہ یہ عمل صرف مزید خونریزی، بے گناہ شہریوں کی ہلاکت، اور باقی یرغمالیوں (اسرائیلی قیدیوں) کو خطرے میں ڈالے گا۔ کوپر نے فوری جنگ بندی، تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی، انسانی امداد کی غیر مشروط ترسیل، اور پائیدار امن کے راستے کی تشکیل کی ضرورت کا اعادہ کیا۔  

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیل گئی‘ درجنوں مریض روزانہ رپورٹ
  • عافیہ رہائی :ڈاکٹر فوزیہ کی برطانیہ میں تقاریب میں شرکت
  • ٹرمپ اپنے دوسرے سرکاری دورے پر برطانیہ میں
  • کراچی میں آشوب چشم کی وبا پھیل گئی، مریضوں میں اضافہ
  • امریکہ اور برطانیہ کی بحیرہ احمر میں موجودگی کا کوئی جواز نہیں، یمن
  • گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • اسرائیلی جارحیت سے صرف خون ریزی میں اضافہ ہو رہا ہے، برطانیہ
  • ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا، امریکی صدر کی برطانیہ روانگی سے قبل میڈیا گفتگو
  • برطانیہ میں کسی کو رنگ یا پس منظر کی وجہ سے خوفزدہ نہیں ہونے دیا جائے گا: کیئر اسٹارمر
  • غزہ سے بیمار اور زخمی بچوں کا پہلا گروپ علاج کے لیے برطانیہ روانہ