WE News:
2025-09-18@12:37:35 GMT

پوکیمون کے مشابہ چیٹوز کتنے کروڑ میں فروخت ہوا؟

اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT

پوکیمون کے مشابہ چیٹوز کتنے کروڑ میں فروخت ہوا؟

ویڈیو گیمز کی معروف فرنچائز ‘ پوکیمون’ کے کریکٹر ‘چاریزارڈ’ سے مماثلت رکھنے والا ایک ‘چیٹو’  2 کروڑ 42 لاکھ روپے میں فروخت ہوا ہے۔

امریکی ریاست نیوجرسی میں قائم گولڈ ان آکشن ہاؤس نے اپنی ویب سائٹ پر موجود لسٹ میں اس اسنیک کی فروخت شدہ مجموعی قیمت87 ہزار 840 ڈالر بتائی ہے جو 2 کروڑ 42 لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور یورپ سے آئے بچوں کے کھلونے وہ بھی تول کر لیجیے

یہ ایک تین انچ لمبا فلیمن ہاٹ چیٹو ہے جو پوکیمون چاریزارڈ کی شکل میں ہے، اس کو ایک مخصوص پوکیمون کارڈ کے ساتھ ڈبے میں رکھا گیا ہے۔اس مخصوص چیٹو کو ‘چیٹوزارڈ ‘ کا نام دیا گیا تھا۔

نیلامی کی تفصیلات کے مطابق اس اسنیک کو ابتدائی طور پر سال 2018 سے 2022 کے درمیان ‘فرسٹ اینڈ گول کلیکٹبلز ‘کی جانب سے دریافت اور محفوظ کیا گیا تھا، 2024 کے آخر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چیٹو مقبولیت میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹار وارز سیریز کا نایاب ونٹیج کھلونا ’بوبا فیٹ‘ کتنے ڈالرز میں نیلام ہوا؟

نیلامی میں چیٹو کے لیے 60 بولیاں لگائی گئی جن میں جیتنے والی بولی 72 ہزار ڈالر کی تھی جو خریدار کو  پریمئم کے ساتھ مجموعی طور پر 87 ہزار 840 ڈالرکا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکا پوکیمون' چاریزارڈ چیٹو فلیمن ہاٹ چیٹو نیوجرسی ویڈیو گیمز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا چاریزارڈ نیوجرسی ویڈیو گیمز

پڑھیں:

ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر کتنے ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے؟

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ اور ’ون وے‘ کی خلاف ورزی پر اب صرف چالان نہیں بلکہ فوجداری مقدمات بھی درج کیے جا رہے ہیں، ون وے کی خلاف ورزی پر ایک دن میں 66 سے زیادہ مقدمات جبکہ 141 گاڑیاں اور موٹر سائیکل مختلف تھانوں میں بند کردیے گئے۔

وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کس دفعہ کے تحت مقدمہ درج ہوتا ہے اور اس میں کتنی سزا اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر اب ایف آئی آر درج ہوگی، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 279 کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ یہ دفعہ ان افراد پر لاگو ہوتی ہے جو عوامی سڑکوں پر لاپرواہی یا خطرناک انداز میں گاڑی چلاتے ہیں اور کسی دوسرے کی جان کو خطرہ میں ڈالتے ہیں۔

قانون کے مطابق دفعہ 279 کے تحت مجرم کو کم از کم 2 ماہ قید اور زیادہ سے زیادہ 2 سال قید کی سزا دی جا سکتی ہے، جبکہ جرمانے کے حوالے سے عدالت کی صوابدید ہے کہ وہ کتنا بھاری جرمانہ کرے۔

ماضی میں مختلف کیسز میں ملزمان کو ایک ہزار روپے سے 4 ہزار روپے تک کی سزائیں ہوئی ہیں۔ ملزمان کو قید اور جرمانہ بیک وقت بھی دیا جا سکتا ہے البتہ یہ دفعہ قابل ضمانت ہے اور ملزم کو ضمانت پر رہائی مل جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ صرف آپ کی بلکہ دوسروں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے بھی ضروری ہے۔ ون وے کی خلاف ورزی سنگین جرم ہے اور اس پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام آباد ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین جرمانہ خلاف ورزی قید ون وے خلاف ورزی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: چینی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا، 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا؟
  • طوطے پالنے اور فروخت کے لیے رجسٹریشن لازمی، نیا قانونی مسودہ تیار
  • طوطے پالنے اور خرید و فروخت کے لیے نیا قانونی مسودہ تیار
  • خیبر پختونخوا کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ میں کروڑوں کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
  • کراچی، 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر کتنے ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے؟
  • پنجاب حکومت نے گھریلو طوطوں کے لیے بھی نیا قانون منظور کر لیا
  • تنوشری دتا کو بگ باس کیلئے کتنے کروڑ معاوضے کی آفر ہوئی؟