ان ملاقاتوں میں علاقائی مسائل بالخصوص فلسطین کی تازہ ترین صوتحال، غزہ سے جبری نقل مکانی کے استعماری منصوبے، لبنان اور شام میں حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" OIC کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لئے جمعرات کی شام جدہ پہنچے جہاں انہوں نے جمعے کو اس اجلاس میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے خطے کے دیگر اسلامی ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کیں۔ جن میں علاقائی مسائل بالخصوص فلسطین کی تازہ ترین صوت حال، غزہ سے جبری نقل مکانی کے استعماری منصوبے، لبنان و شام میں حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ان ملاقاتوں میں انہوں نے مذکورہ مسائل پر ایران کے نقطہ نظر کو بیان کیا۔ اسی سلسلے میں انہوں نے آج صبح ترکیہ کے وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ سعودی وزیر خارجہ "فیصل بن فرحان"، عمانی فارن منسٹر "بدر البوسعیدی"، مصری وزیر خارجہ "بدر عبدالعاطی" اور تیونس کے فارن منسٹر "محمد علی النفطی" سے ملاقات شامل ہے۔ ابھی تک ان ملاقاتوں میں ہونے والی گفتگو باضابطہ طور پر منظر عام پر نہیں آ سکی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

امیر جماعت اسلامی گلبرگ وسطی کامران سراج ‘ چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب ودیگرشہدائے فلسطین پارک کاافتتاح کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

متعلقہ مضامین

  • امیر جماعت اسلامی گلبرگ وسطی کامران سراج ‘ چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب ودیگرشہدائے فلسطین پارک کاافتتاح کررہے ہیں
  • جماعت اسلامی متحرک ، لیاقت آباد ٹائون میں شہدائے فلسطین پارک کا افتتاح
  • جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر قائم ہیں: ایرانی وزیر خارجہ
  • بی بی سی پر اسرائیلی پروپیگنڈا پھیلانے کا الزام
  • فردو جوہری تنصیب؛ امریکی حملے سے شدید نقصان پہنچا: ایرانی وزیر خارجہ کی تصدیق
  • امریکی حملے سے فردو جوہری تنصیب کو شدید نقصان پہنچا، ایرانی وزیر خارجہ کی تصدیق
  • حکومت عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے ، جماعت اسلامی
  • سعودی وزیر خارجہ کو ایرانی ہم منصب کا خط موصول
  • وزیر اعظم کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ، تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات درج کئے
  • جب تک فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا جنگ کا خطرہ رہے گا،دنیا ان مسائل پر توجہ دے اور ان کو حل کرے، مشعال ملک