خواتین کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر، ہم اس امر کی تجدید کرتے ہیں کہ خواتین ہمارے معاشرے کی معمار، ہمارے گھروں کا ستون، اور ہمارے مستقبل کو استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہماری زندگیوں میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے۔ کلاس رومز سے لے کر بورڈ رومز تک، میدانوں سے لے کر فرنٹ لائنز تک، پاکستانی خواتین ہماری قوم کے روشن مستقبل کو سنوار رہی ہیں۔

اس سال خواتین کے عالمی دن کا تھیم، ’تمام خواتین اور لڑکیوں کے لیے: حقوق۔ مساوات اور انہیں بااختیار بنانا‘ دراصل ایک عزم کا اعادہ ہے، جو ایک ایسا معاشرہ بنانے کی ہماری مشترکہ ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے جس میں خواتین کا اہم کردار ہو۔ ہمارا مذہب اسلام خواتین کی عزت اور حقوق پر بہت زور دیتا ہے۔

حکومت پاکستان نے پالیسی سطح پر مداخلت، قانونی اصلاحات اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے خواتین کے حقوق کو آگے بڑھانے میں اہم پیشرفت کی ہے۔ حقیقی صنفی مساوات کی طرف ہمارا سفر ابھی ختم نہیں ہوا۔ خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

جب ہم خواتین کی تعلیم، صحت اور معاشی آزادی میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، تو ہم نہ صرف افراد بلکہ آنے والی نسلوں کو ترقی دیتے ہیں۔ آئیے! آج کے دن ہم خواتین کے حقوق کے احترام کو مزید آگے بڑھانے اور ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنے کے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کریں جہاں ہر عورت کی صلاحیتوں کا ادراک ہو اور ہر بیٹی کا خواب اس کی پہنچ میں ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خواتین کے اہم کردار کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی کی ملاقات(تصحیح شدہ)

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت قومی ورثہ و ثقافت سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔\932

متعلقہ مضامین

  • رائٹ سائزنگ و میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی کی ملاقات(تصحیح شدہ)
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر جہانزیب کھچی کی ملاقات
  • وزیراعظم سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات
  • سول سروسز سٹرکچر کی بہتری کیلئے کمیٹی قائم، تحفظات دور کرینگے: وزیراعظم کی فضل الرحمٰن کو یقین دہانی
  • ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں؛ وزیراعظم 
  • وزیراعظم شہباز شریف نے سول سروسز اسٹریکچر میں اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم کردی
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر کی ملاقات
  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بنک کے ریجنل نائب صدر مسٹر عثمان ڈیون کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف نے کام پسند آنے پر نوجوان وی لاگر محمد طلحہ کو کتنی انعامی رقم دی؟