وادیٔ نیلم: آٹھ مقام میں مطلع صاف، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
وادیٔ نیلم کی تحصیل آٹھ مقام میں مطلع صاف ہے لیکن بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔
ترجمان شاہرات ڈویژن نیلم کے مطابق مرکزی شاہراہ کیل تک ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی۔
برفانی تودہ گرنے سےگریس، شونٹھر، سرگن، لوات بالا ویلیز سمیت متعدد رابطہ سڑکیں اب تک بند ہیں۔
سڑکوں کی بندش سے اشیائے خور و نوش کی قلت ہے اور لوگ پیدل سفر کرنے اور مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر اسپتال لانے پر مجبور ہوگئے۔
گلیات، وادی نیلم اور وادی لیپا میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے سیاح مشکلات کا شکار ہیں۔
ترجمان محکمۂ شاہرات کے مطابق کیل تاؤبٹ مرکزی شاہراہ سمیت دیگر سڑکوں کی بحالی کے لیے پاک فوج کے تعاون سے کام جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی بحالی میں مزید 4 دن لگ سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لئے اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست کا اجرا کر دیا، وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کی، عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابل عمل ہے، عمرہ زائرین بکنگ سے پہلے وزارت کی ویب سائٹ سے کمپنی کی لازمی تصدیق کریں۔(جاری ہے)
ترجمان کا کہنا ہے کہ رقم کی ادائیگی بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے، عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔ترجمان نے کہا کہ عمرہ کمپنیوں سے ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش کا مشتمل مکمل پیکیج بک کرایا جائے۔