سارہ ٹنڈولکر کے بعد شبمن کا نام کیساتھ جوڑا جارہا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
عالمی نمبر ایک بھارتی بیٹر شبمن گِل کا نام سارہ ٹنڈولکر کے بعد معروف اداکارہ و سوشل میڈیا اسٹار اونیت کور کیساتھ جوڑا جانے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا اسٹار اونیت کور کو حال ہی میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے بعد آن لائن ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اس پوسٹ نے فوری طور پر ہندوستانی کرکٹر شبمن گل کے ساتھ ان کے افواہوں کے بارے میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا، شائقین کرکٹ نے سوال کیا کہ اسٹیڈیم کو دورہ ڈیٹنگ گپ شپ سے منسلک تھا۔
اداکارہ کی شیئر کردہ تصاویر کے نیچے ایک صارف نے سوال کیا کہ “کیا یہ شبمن کی وجہ سے ہے؟” اور “کیا آپ یہاں میچ دیکھنے آئی ہیں یا کوئی اور؟”۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ ایسی ادائیں اس لیے دکھارہی ہیں کہ “کوئی کرکٹر پسند کرلے”۔
دوسری جانب شبمن گِل اور اداکارہ اونیت کور نے ڈیٹنگ کی خبروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
خیال رہے کہ دونوں کی ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی افواہیں کچھ ماہ پہلے گردش ہونا شروع ہوئیں تھی تاہم کوئی تصدیق یا تردید نہیں ہوئی۔
دوسری جانب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ اتوار کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Avneet Kaur (@avneetkaur_13)
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مجھے کرینہ کپور سے ملایا جاتا ہے: سارہ عمیر
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی ٹیلی ویژن کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ سارہ عمیر نے حال ہی میں اپنی کرینہ کپور سے مشابہت سے متعلق گفتگو کی۔
سارہ عمیر نے کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا، ان کا پہلا ڈرامہ 2008ء میں پی ٹی وی پر نشر ہوا تھا، اس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، سارہ عمیر نجی ٹی وی کے مشہور ریئلٹی شو دیسی کڑیاں کی فاتح بھی رہ چکی ہیں، حال ہی میں سارہ عمیر نجی ٹی وی کے ایک ریئلٹی شو کے پانچویں ہفتے میں ایلیمنیٹ ہوگئیں ہیں۔
انہوں نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ مجھے کرینہ کپور جیسا سمجھتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
سارہ عمیر نے کہا کہ مجھے کرینہ کپور سے مشابہت کی باتیں اس وقت سے سننے کو مل رہی ہیں جب میں اس فیلڈ میں بھی نہیں تھی، کہتے ہیں دنیا میں 6 لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے چہرے ملتے جلتے ہیں، میں سمجھتی ہوں کہ میں وہ دوسری انسان ہوں جو کرینہ کی ہم شکل ہے۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کی رائے اس بارے میں مختلف رہی، زیادہ تر صارفین نے کہا کہ سارہ عمیر کرینہ کپور سے نہیں ملتیں لیکن وہ اپنی جگہ نہایت حسین ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ آپ بالکل کرینہ کپور جیسی نہیں لگتیں لیکن بہت خوبصورت ہیں، ایک اور نے کہا کہ آپ کے چہرے کی بناوٹ کرینہ سے ملتی ہے، مگر آپ زیادہ خوبصورت لگتی ہیں۔
Post Views: 6