خواتین کو جو حقوق دین اسلام نے دیئے اس کی مثال نہیں ملتی، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا ہے خواتین کی عزت و وقار کا تحفظ کرنیوالے معاشرے ہی آگے بڑھتے ہیں، تعلیم، ملازمت اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع تک رسائی تمام خواتین کا حق ہے، خواتین کی عملی میدان میں شرکت معاشرتی ترقی کا اہم ستون ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خواتین کے حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض بھی ہے اور قومی ذمہ داری بھی۔ خواتین کو جو حقوق دین اسلام نے دیئے اس کی مثال نہیں ملتی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خواتین کی عزت و وقار کا تحفظ کرنیوالے معاشرے ہی آگے بڑھتے ہیں، تعلیم، ملازمت اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع تک رسائی تمام خواتین کا حق ہے، خواتین کی عملی میدان میں شرکت معاشرتی ترقی کا اہم ستون ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خواتین کی طاقت کو تسلیم کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ خواتین ہماری آبادی کا نصف حصہ ہیں، اب بھی خواتین کو تشدد اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ جس کیخلاف بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان میں خواتین کے لئے ایک بہتر، محفوظ اور ترقی یافتہ ماحول فراہم کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ خواتین کے خواتین کی محسن نقوی
پڑھیں:
محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
یہ بھی پڑھیے: چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب
اس موقع پر وزیر داخلہ نے ملک میں داخلی سیکیورٹی کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔
چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چوہدری شجاعت محسن نقوی وزیر داخلہ