مصطفیٰ کمال کراچی والا ہونے کا حق ادا کریں: مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب— فائل فوٹو
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کراچی والا ہونے کا حق ادا کریں۔
اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی والے کہہ رہے ہیں سحری اور افطار کے وقت گیس لوڈشیڈنگ نہ کریں، مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی آپ ہمیں مستحکم کریں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیرِ اعظم اگر وعدہ کرتے ہیں تو وفا کریں، آئیں ساتھ مل کر وفاق سے کے فور و دیگر کاموں کے بجٹ مانگیں، ایم کیو ایم اور جماعتِ اسلامی والے مل کر ہمارے ساتھ کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ حب ریور روڈ پر لگے کھمبے لوگ چرا کر لے گئے، نشہ آور افراد کے پیچھے ایک متحرک مافیا ہے، جو کباڑی مافیا ہے اس کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اگلے سال مزید 300 اسکیمیں مکمل کریں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایس ایس پی سینٹرل کو کہا ہے کہ اگلی بار لائٹ چوری ہو گی تو ایس ایچ او پنالٹی دے گا، اسٹریٹ لائٹس چوری کرنے پر ناظم آباد تھانے میں ایف آئی آر کٹوا دی ہے۔
میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ چارجڈ پارکنگ سے ساڑھے 5 کروڑ کی آمدنی ہوتی ہے، پارکنگ فری کرنے کا عمل ابھی چل رہا ہے، اہم شاہراہوں پر گداگر نہیں ہونے چاہئیں، اس معاملے کو بھی دیکھ رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملز کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مالک کے دیئے گئے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ملزم کاشف نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی تاہم پولیس تفتیش کے دوران ملزم جھوٹا ثابت ہوا۔
ایس ایچ او محمد رضا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور خوردبرد کی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔
ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ جھوٹی کال دینے والے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔