پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے ‏خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کی سیاسی، سماجی اور معاشی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے ‏خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کی سیاسی، سماجی اور معاشی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ خصوصاً بینظیر بھٹو شہید نے نامساعد حالات کے باوجود جس بہادری اور حوصلے کے ساتھ پاکستانی قوم کی خدمت کی اور وطن عزیز میں جمہوریت کی بحالی، معیشت کی بہتری اور دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لئے کردار ادا کیا وہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین جو ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق کی علمبردار رہی ہے اور جدوجہد کرنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر میں خواتین کا اہم کردار ہوتا ہے۔ بینظیر بھٹو شہید نے بطور وزیر اعظم خواتین کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں نمائندگی دی۔ ان کے لئے باقاعدہ ادارے قائم کئے، فرسٹ ویمن بنک کا قیام عمل میں لایا، خواتین پولیس اور لیڈی ہیلتھ پروگرام جیسے انقلابی اقدامات سے خواتین کو اعتماد کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کو بھرپور نمائندگی دی اور خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی۔ صدر آصف علی زرداری کے دور حکومت میں پیپلزپارٹی نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے تسلسل کو جاری رکھا اور قومی اور صوبائی اسمبلی میں خواتین کی نمائندگی میں خاطر خواہ اضافہ کیا اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے تاریخی قانون سازی کی۔ اس کے علاوہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت شہروں کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے پسماندہ علاقوں کی غریب اور نادار خواتین کو نہ صرف مالی معاونت فراہم کی بلکہ انہیں خود روزگاری کے مواقع بھی فراہم کئے۔ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس نے اپنی جماعت میں خواتین ونگ کے علاوہ بھی دیگر تنظیموں میں خواتین کو بہترین اور مناسب نمائندگی دی ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی خواتین کے حقوق اور انہیں بااختیار بنانے کے حوالے سے بہترین ویژن رکھتے ہیں، انشاء اللہ آنے والے وقتوں میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق کے حوالے سے ہر ممکن عملی اقدامات اٹھائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خواتین کے حقوق کے حوالے سے میں خواتین خواتین کو تحسین پیش کے لئے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ چین، جنرل چن ہوئی سے اہم ملاقات

سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے چین کے دورے کے دوران  پیپلز لبریشن آرمی کے Political Commissar جنرل چن ہوئی سے ملاقات کی۔ 

پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اُنہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ 

جنرل چن ہوئی اور فیلڈ مارشل کے درمیان ملاقات میں دفاعی و سلامتی تعاون پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف علی زرداری اتحاد، خودمختاری اور جمہوری استحکام کے علمبردار
  • اسمبلی سے منظور ہونے سے پہلے ٹریفک وارڈن نے قانون کا نفاذ کیسے کردیا؟ رکن پنجاب اسمبلی امجد علی جاوید
  • پنجاب کی سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیز کی گورننگ باڈیز میں ایم پی ایز کی نمائندگی لازمی قرار
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ چین، جنرل چن ہوئی سے اہم ملاقات
  • تنازعات کا حل: اسلامی تعاون کی تنظیم کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش
  • گورنر کا پنڈی بھٹیاں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی سرگرمیوں کا معائنہ 
  • 5اگست کے احتجاج کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آرہا،جس نے پارٹی میں گروہ بندی کی اسے نکال دوں گا،عمران خان
  • سینیٹ انتخاب میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے: نعیم الرحمٰن
  • پیپلزپارٹی، اے این پی اور جے یو آئی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت سے انکار
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی اور اے این پی کا پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے انکار