پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست پروان چڑھائی آج تقسیم کا شکار ہے، عطا اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست پروان چڑھائی آج تقسیم کا شکار ہے، عطا اللہ تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز
وزیر آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا آج خود تقسیم کا شکار ہے۔عطا اللہ تارڑ کا گکھڑ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا ،پھولوں کے ساتھ نوٹوں کی برسات بھی کی گئی ، انہیں بگھی پر بٹھا کر ان کے آبائی علاقہ پیر کوٹ لے جایا گیا۔وزیر آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پورا پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت سے خوش ہے،
ماضی میں سابقہ حکومت نے عوام کو اندھیرے کی طرف دھکیلا، مسلم لیگ کی حکومت ہمیشہ عوام کے لیے تعمیر و ترقی کی علامت رہی ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ وزیرآباد گکھڑ کا قرض ہے ہم اسی شہر کی وجہ سے میری پہچان ہے جو واپس کرنے آئے ہیں، وزیرآباد جی ٹی روڈ پورا دیکھ لے آپ کو کہیں ایسا پیچ نہ ملے گا جہاں اتنے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ہمیشہ بحرانوں سے نکالا۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،
پوری دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کی آج تعریف کر رہے ہیں، وزیر اعظم نے دن رات محنت کرکے ملک کی معیشت کو استحکام دیا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 190ملین پانڈ کی ڈکیتی کی، پی ٹی آئی نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، یہ وہ لوگ تھے جنھوں نے پاکستان کی بہتری کے لیے ایک اینٹ نہیں لگائی۔عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں ملکی ترقی کا سفر روکا، ہم 28 مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں، آج پی ٹی آئی دس حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے، اس پارٹی نے ہمیشہ نفرت اور لوٹ مار کی سیاست کی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عطا اللہ تارڑ پی ٹی آئی نے کی سیاست
پڑھیں:
اب جنازوں پر سیاست ہو رہی ہے: علی امین گنڈاپور
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیاست میں یہ حالت آ گئی ہے کہ اب جنازوں پر سیاست ہو رہی ہے۔
راولپنڈی میں داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بات ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہی جس نے سوال کیا کہ علی امین صاحب! آپ فوجی شہداء کے جنازے میں شریک کیوں نہیں ہوتے؟
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں یہاں پر نہیں تھا، کئی جنازے ہوں گے جن پر وزیرِ اعظم نہیں آئے ہوں گے، اب میں یہ بات کروں کہ وزیرِ اعظم کیوں نہیں آئے، اس بات کا دلی دکھ ہے، سب ہمارے بھائی ہیں جو ہمارے لیے جنگ لڑ رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ تمہاری بھول ہے کہ میں پریشر لیتا ہوں، میں دباؤ قبول نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ اصل چیز ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے ہمیں کیا پالیسی بنانی ہے اور اقدامات کرنے ہیں، بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ مل کر بیٹھیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ میں شہید میجر عدنان کے گھر جاؤں گا، میں خود آرمی فیملی سے ہوں، میرے والد اور بھائی بھی آرمی سے ہیں، میرے بھائی نے کارگل جنگ لڑی، وہ رات کو محاذ پر جاتا تو میری ماں روتی تھی۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات دیے گئے، سمجھتا ہوں اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، یہ بہت گھٹیا حرکت ہے۔