پاک بحریہ کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تمام خواتین کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر کی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک خصوصی ویڈیو جاری کر دی۔پاک بحریہ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کے کردار اور ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پاکستانی خواتین مختلف میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں، چاہے وہ تعلیم ہو، طب، سائنس، دفاع یا کوئی اور شعبہ۔
پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین ہمت، حوصلے اور عزم کی علامت ہیں، اور ہر میدان میں شانہ بشانہ کام کرکے ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔پاک بحریہ نے اپنے پیغام میں خواتین کو سلام پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ ہمیشہ خواتین کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتا رہے گا اور ان کی کامیابیوں کا اعتراف کرے گا۔
برطانیہ: 200 ملین پاونڈ منی لانڈرنگ کیس، 4 افراد کو قید کی سزائیں
۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاک بحریہ
پڑھیں:
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع قلات میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئےچار بھارتی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کو قومی سلامتی کے لیے اہم کامیابی قرار دیا۔آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم و استقلال کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہے۔صدرِ مملکت نے وطن دشمن عناصر کے خلاف آپریشن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تسلسل کو قومی سلامتی کیلئے ناگزیر قرار دیا۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی اور کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔وزیرِ اعظم کی بھارتی پشت پناہی میں سرکردہ 4 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔