دنیا بھر میں سفر کیا، سب سے زیادہ محبت پاکستان میں ملی، ڈاکٹر ذاکر نائیک
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)عالم شہرت یافتہ معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں 7ویں دعوت افطار میں شرکت کی اور رمضان المبارک کی اہمیت کے حوالے سے مختصر لیکچر بھی دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس میں ساتویں افطار ڈنر پروگرام میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ پروگرام میں مختلف جامعات کے طلبا اور شہری بڑی تعداد میں شرکت کی۔
گورنرسندھ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک طلبا اور لوگوں کا گورنرہاﺅس آمد پر خیر مقد م کیا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے مختصر لیکچر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، اس مہینے میں ایک روپیے کا ثواب 700 گنا تک ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اکتوبر میں دورہ کیا، گزشتہ تیس سالوں میں جتنے بھی ممالک گیا اُن میں سے سب سے زیادہ پیار پاکستان میں ملا اور آج اسی وجہ سے پھر آپ کے درمیان میں موجود ہوں۔ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس میں دعوت افطار پر مدعو کرنے پر گورنر سندھ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خوشی ہے کہ شہرہ آفاق اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک تشریف لائے اور ہماری درخواست پر مظلوم مسلمانوں کے لیے دعا بھی کروائی۔
لاہور: ٹک ٹاک پر لڑکیوں کا استعمال کرکے شہریوں کو لوٹنے والا 7 رکنی گروہ گرفتار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ڈاکٹر ذاکر نائیک ذاکر نائیک نے
پڑھیں:
پاکستان پر الزام لگانا بھارت کا پرانا وطیرہ ہے: ڈاکٹر قمر چیمہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر قمر چیمہ نے کہا کہ پاکستان پر الزام لگانا بھارت کا پرانا وطیرہ ہے۔
دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر قمر چیمہ نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن ہے، بھارت اپنے لوگ مار کر بڑا فائدہ لینے کی کوشش کرتا ہے، بھارت نے خود کو مظلوم ظاہر کرنے کی کوشش کی۔
ڈاکٹر قمر چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اپنے بہت سے مسئلے مسائل ہیں، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں ہم دہشتگردی سے نمٹ رہے ہیں۔
Post Views: 1