ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
راولپنڈی:
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کارروائی کر کے 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 08 مارچ کو سیکورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
اعلامیے کے مطابق آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 خوارج ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
اعلامیے کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چولستان میں نایاب گرے بھیڑیا مقامی افراد کے ہاتھوں ہلاک
چولستان کے علاقے منیر والا ٹوبہ میں نایاب نسل کے گرے بھیڑیے کو مقامی افراد نے ہلاک کر دیا واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اور 6 مقامی افراد کے خلاف تھانہ ڈیراور میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے محکمہ وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم قانون کے مطابق اٹھایا گیا ہے تاکہ نایاب جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ڈپٹی ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ مارا گیا گرے بھیڑیا نایاب نسل سے تعلق رکھتا تھا اور اس کی مالیت تقریباً پانچ لاکھ روپے تھی ماہرین کے مطابق یہ جانور ماحول میں توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کی بقا کے لیے بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے محکمہ وائلڈ لائف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نایاب جانوروں کے تحفظ میں کردار ادا کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ قدرتی حیات کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے