خضدار، مسلح افراد کا پولیس اور لیویز تھانے پر حملہ، تھانے نذر آتش
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے پولیس اور لیویز اہلکاروں کو یرغمال بنایا، تھانے کو نذر آتش کیا اور اسلحہ لیکر فرار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے اورناچ میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے پولیس اور لیویز کے تھانوں کو نذر آتش کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد گزشتہ شام 6 بجکر 25 منٹ پر اوورناچ ٹاؤن میں داخل ہوئے اور پولیس اور لیویز فورس کے اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 60 سے زائد تھی۔ جنہوں نے پولیس اور لیویز کے تھانوں کو نذر آتش کر دیا اور وہاں موجود اسلحہ بھی لے گئے۔ مسلح افراد نے لیویز فورس کی دو گاڑیوں کو آگ لگا دی، جبکہ پولیس فورس کی ایک گاڑی اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے بعد مسلح افراد پہاڑوں کی طرف فرار ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پولیس اور لیویز مسلح افراد کے مطابق
پڑھیں:
یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین پر روسی فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔گورنر کے مطابق یوکرین کے شہر زاپوریزہزیا پر روسی حملے سے تقریباً 58 ہزار گھروں کی بجلی معطل ہو گئی۔
دوسری جانب روسی حکام کے مطابق روسی آئل پورٹ پر یوکرینی ڈرون حملے سے دو غیر ملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔بحیرۂ اسود میں روس کی بندرگاہ پر رات گئے یوکرین نے ڈرون حملہ کیا ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔