پی ٹی آئی پشاور کا اجلاس، کے پی حکومت کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان، احتجاج کاعندیہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
پی ٹی آئی پشاور کا اجلاس، کے پی حکومت کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان، احتجاج کاعندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )پشاور میں ہونے والے پی ٹی آئی کے ضلعی سطح کے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں اپنی ہی حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔پی ٹی آئی کے چند روز قبل ضلعی سطح پر ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں تیسری بار پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن پشاور اب بھی مسائل سے دوچار ہے، شہرکے مختلف حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیورج کا نظام تباہ ہے جس کے باعث بارشوں کے بعد شہر سیلاب کا منظر پیش کرتا ہے، واٹراینڈ سینٹیشن سروسزکی ناقص کارکردگی کی وجہ سے صفائی کا نظام درہم برہم ہے۔اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پشاور کے کئی علاقے پینے کے صاف پانی اور اسٹریٹ لائٹس سے محروم ہیں، پشاورکا ترقیاتی فنڈ دوسرے اضلاع میں منتقل کیا جا رہا ہے۔اعلامیے میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ2009 میں تجویز کیا گیا تھا لیکن اب تک اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا، مسائل کے حل پر فوری غور نہ کیا گیا تو احتجاج کا آپشن موجود ہے۔اس حوالے سے فوکل پرسن وزیراعلی برائے پشاور میگا پراجیکٹس ارباب عاصم نے کہا کہ پشاور سمیت صوبے بھر میں میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے، اجلاس میں جو تجاویز سامنے آئی ہیں ان پرعمل درآمد ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
صائم ایوب کی ٹی ٹوئنٹی میں بدترین کارکردگی، نیا ریکارڈ بنا لیا
پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر لیا۔ صائم ایوب نے اپنے 51 میچوں میں دسویں بار صفر پر آؤٹ ہو کر سابق کھلاڑی عمر اکمل کا 10 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ عمر اکمل نے 84 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں یہ ناپسندیدہ ریکارڈ بنایا تھا۔ صائم ایوب کے علاوہ سابق کپتان شاہد آفریدی اور بابر اعظم بھی آٹھ آٹھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کامران اکمل، محمد نواز اور محمد حفیظ سات سات بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب، جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے بھی جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے پہلے اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ڈی کوک صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ڈی کوک نے 96 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 8 بار صفر پر آؤٹ ہو کر جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ قائم کیا۔ جنوبی افریقہ کے اینڈائل فیلوک وائیو 7 بار صفر پر آؤٹ ہو کر دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ ٹمبا باووما، جے پی ڈومنی اور ریزا ہینڈرکس چھ چھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔