کوئٹہ، فلسطین فاؤنڈیشن کیجانب سے فلسطین کانفرنس کا انعقاد، ویڈیو رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں منعقدہ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ غاصب اسرائیل کو ریاست تسلیم کرنا عالمی انصاف کیخلاف ہے۔ پاکستان کے عوام اور سیاسی رہنماء فلسطینی عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ کانفرنس میں مذہبی، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور خواتین سمیت عوام نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے اسرائیلی مظالم اور فلسطینیوں کی مظلومیت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ اور گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔ غزہ میں 25 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ عالمی قوتوں کا اسرائیلی مظالم پر خاموش رہنا افسوسناک ہے۔ مقررین نے کہا کہ عرب ممالک کا اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی ہے۔ حماس کے حملے نے ہمارے حکمرانوں کی بے ضمیری کو بے نقاب کیا۔ فلسطین کے حق خود ارادیت کی حمایت میں عالمی برادری سے فوری اقدامات اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیل کو ریاست تسلیم کرنا عالمی انصاف کے خلاف ہے۔ پاکستان کے عوام اور سیاسی رہنماء فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دنیا کفر کے ساتھ عرب ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کیا، لیکن فلسطینی عوام کا حق تسلیم نہیں کیا۔ مسلم امہ نے فسلطینوں کے حق میں آواز بننے کے بجائے کھول کر مذمت تک نہیں کی۔ مقررین نے کہا کہ دنیا بھر کے تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں۔ اس وقت بے شمار لوگ اسرائیل کی قید میں بند ہیں اور ٹارچر سیل میں شہید ہوچکے ہیں۔ عالمی ادارے ایک طرف امن کے دعوے کرتے ہیں، لیکن ساتھ ہی اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ اسرائیل کھلم کھلا انسانی حقوق کی پامالی اور عالمی اداروں کی قوانین کی خلاف وزری کر رہا ہے۔
مقررین نے کہا کہ فلسطینی ایک مضبوط قوم ہے۔ جس پر یہود و نصاریٰ نے قبضہ کیا۔ عرب ممالک صیہونی قوتوں کے غاصب اور مظالم پر خاموش ہیں۔ امن کے معائدوں کے دوران ہی ٹرمپ نے حال ہی میں اسرائیل کو اسلحہ فراہم کیا ہے۔ مسلم امہ کی خاموشی سے اسرائیل کے سامنے تسلیم ہونے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطنیوں پر اسرائیلی جارحیت کے پورے عرصے میں خاموش رہا ہے، جو قابل مذمت ہے۔ پاکستان کو اسرائیلی مظالم کی مذمت اور فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کرنی چاہیئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطینی عوام اسرائیل کو نے کہا کہ
پڑھیں:
جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کوتسلیم نہیں کریگا: جاپانی اخبار کا دعویٰ
ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ جاپان فی الحال فوری طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا۔
جاپانی اخبار کی ایک رپورٹ میں حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیاہے کہ جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کوتسلیم نہیں کرےگا۔
رپورٹ میں کیے گئے دعوے کے مطابق جاپانی وزیراعظم یو این کےفلسطین سے متعلق اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، فلسطین کو تسلیم نہ کرنے کاجاپان کا مؤقف امریکا اور اسرائیل کے قریب ہے۔
واضح رہے کہ فرانس، برطانیہ، کینیڈا، لکسمبرگ،بیلجیئم اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Post Views: 3