فیس بک پر مریم نواز کے خلاف تنقید کرنے والا ڈاکٹر بڑی مشکل میں پھنس گیا ، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
بھکر (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف فیس بک پر تنقیدی پوسٹس کرنے پر ضلع بھکر کے ایک ڈاکٹر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈاکٹر شہریار ولد رفیق احمد خان نیازی کے خلاف پولیس اہلکار کی مدعیت میں الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شہریار پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر مریم نواز کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کیے، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اگر ڈاکٹر شہریار پر الزامات ثابت نہ ہوئے تو مقدمہ خارج بھی کیا جا سکتا ہے۔
بارسلونا میں 10 پاکستانی دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
ڈاکٹر شہریار سینئر سرجن ہیں اور ماضی میں میو ہسپتال میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ ان کے مریضوں کے لیے ایک پیغام تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ہر حال میں اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ افراد نے اسے آزادی اظہارِ رائے پر قدغن قرار دیا جبکہ دیگر افراد نے اسے قانون کے مطابق درست کارروائی قرار دیا۔ماہرین قانون کے مطابق، پیکا ایکٹ 2016 کا اطلاق ایسے سوشل میڈیا صارفین پر ہوتا ہے جو کسی فرد، ادارے یا حکومت کے خلاف غلط معلومات پھیلائیں یا نفرت انگیز مہم چلائیں۔ تاہم، تنقید اور آزادی اظہار کے معاملے پر اس قانون کا اطلاق ایک متنازع معاملہ بن چکا ہے۔
اسلام آباد میں ایک شخص نے غلط فہمی کی بنیاد پر خواتین کو گاڑی سے اتار کر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ڈاکٹر شہریار سوشل میڈیا کے خلاف
پڑھیں:
حالیہ سیلابی ریلوں میں لوگوں کا ڈوبنا پریشان کن ہے: مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ سیلابی ریلوں میں متعدد افراد کا ڈوبنا انتہائی تکلیف دہ اور پریشان کن ہے۔ڈوبنے سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا شعور دیتا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔انہوں نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تحت اس سال کے تھیم ’’کوئی بھی ڈوب سکتا ہے، مگر کسی کو ڈوبنا نہیں چاہئے‘‘ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پانی بلاشبہ زندگی کی علامت ہے مگر بے احتیاطی کی صورت میں یہی پانی موت کا سبب بن سکتا ہے۔مریم نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں افراد صرف اس لئے جان کی بازی ہار جاتے ہیں کیونکہ ڈوبنے کے خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا، نہر، ندی، دریا، سیلابی نالے یا سمندر میں ڈوبنے سے بچاؤ ممکن ہے، لیکن اس کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانا ناگزیر ہے۔انہوں نے حالیہ سیلابی ریلوں میں متعدد افراد کے ڈوبنے کے واقعات کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں نہروں، جھیلوں، ندی نالوں اور دریاؤں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد ہے، اس ضمن میں وارننگ سائنز، مانیٹرنگ سسٹم اور چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ہر وقت متحرک ہیں اور عوام کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو نہروں، دریاؤں اور سیلابی نالوں میں نہانے سے روکیں اور محکمہ موسمیات و ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ الرٹس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے خطرناک علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔