بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق مینگورہ شہر، سیدو شریف، کبل اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کالام، گبرال، مہوڈھند اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے۔
وادیٔ نیلم کی تحصیل آٹھ مقام میں مطلع صاف ہے لیکن بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔
بارش اور برف باری کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے، بالائی علاقوں تک جانے والے راستے اور سڑکیں کھلی ہے۔
ادھر وادیٔ نیلم میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
شاردہ سے آگے سفر سے اجتناب کی ہدایتایس ڈی ایم اے کے مطابق مرکزی شاہراہِ نیلم تاؤبٹ بٹ تک ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہے، البتہ شاردہ سے آگے سفر کرنے سے اجتناب کریں۔
حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے پیش نظر شہری اور سیاح بارش و برف باری کے دوران غیر ضروری سفر نہ کریں۔
کوئٹہ میں موسم خشکوادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔
آج کوئٹہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
کراچی میں موسم گرم رہے گادوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 20.
شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 سے39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں شمال مشرق سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے سردی کی شدت کراچی میں امکان ہے کے مطابق جاری ہے
پڑھیں:
اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، مزید 24 افراد وائرس کا شکار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں مزید 24 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد رواں سال کے مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر 554 تک پہنچ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے اب تک 417 اور شہری علاقوں سے 137 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ متاثرہ مقامات پر انسدادِ ڈینگی اقدامات کے تحت 17 ہزار سے زائد گھروں میں اسپرے اور فوگنگ کی گئی جبکہ رواں ماہ اب تک 12 ہزار 493 ڈینگی لاروا ہاٹ اسپاٹس ختم کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب راولپنڈی میں بھی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے، جہاں رواں سال اب تک ڈینگی کے 394 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ متاثرہ مریضوں کا تعلق زیادہ تر پوٹھوہار ٹاؤن کے چار وارڈز اور راول ٹاؤن کی مختلف یونین کونسلوں سے ہے۔
محکمہ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھروں اور اردگرد کے علاقوں میں پانی کے ذخائر کو خشک رکھا جائے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکا جا سکے۔