تمام الائنس کی میٹنگ بلا رہے‘ جد و جہد تیز ہو گی: پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
پشاور (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) عمر ایوب نے کاہ کہ مسائل کا حل شفاف الیکشن‘ خاتون کی حکمرانی کیلئے جد و جہد تیز کرینگے‘ جبکہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے وزیراعظم شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے او ر بے روزگاری بڑھ چکی ہے، حکومت کو فوری طور پر آزاد اور منصفانہ الیکشن کرانا چاہیے۔ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے ہم اپنے تمام الائنس کی میٹنگ بلا رہے ہیں جس میں جامع قومی ایجنڈا بنایا جائے گا، قومی ایجنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی عوام کے پاس جائیں گے اور عوام کو اکٹھا کریں گے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے حوالے سے کوئی اجلاس یا فیصلہ نہیں ہوا، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جامع پلان لے کر آ رہے ہیں، گرینڈ الائنس کے ساتھ مل کر احتجاج کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہوگا، اپوزیشن کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی تحریک تیز کریں گے۔ ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے سب پارٹیوں سے مل کر پلان بن رہا ہے، اختر مینگل اور سراج ترین پر جھوٹی ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہیں، معیشت روز بروز خراب ہو رہی ہے، کرپشن بڑھ گئی، مزید دو کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔ دو سالوں میں20 لاکھ لوگ پاکستان سے ہجرت کر گئے، حکومت ہر جگہ ناکام نظر آ رہی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان کی فضائی حدود انڈین جہازوں کے لئے بند، واہگہ بارڈر بند، بھارتیوں کے ویزے منسوخ
سٹی42: پاکستان نے بھارت کی تمام ائیر لائنز کے لئے پاکستان کی فضائی حدود فوری طور پر بند کر دی ہیں۔ واہگہ بارڈر کو بھی فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے اور سارک ویزا پر پاکستان آئے ہوئے تمام بھارتیوں کے ویزے فوری طور پر منسوخ کر دیئے ہیں۔
پاکستان نے یہ اقدام آج اسلام آباد میں مقوی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے کیا ہے۔
پاکستان کی فضائی حدود میں آنے پر پابندی کا اطلاق تمام بھارتی ائیر لائنز اور بھارتی آپریٹڈ ائیر لائنز پر ہو گا۔
پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے یہ فیصلہ بھارت کی مرکزی حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بلا اشتعال، بلا جواز اقدامات کے ردعمل میں کیا ہے۔
بھارت کی بی جے پی حکومت کی کابینہ نے کل شام اچانک بلا اشتعال، بلا جواز پاکستان کے خلاف کئی اقدامات کر ڈالے جن میں واہگہ بارڈر بند کرنا، سارک ویزوں پر بھارت گئے ہوئے پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کر دینا شامل تھا۔
پاکستان نے سارک ویزا پر پاکستان آئے ہوئے تمام انڈین شہریوں کے ویزے بھی منسوخ کر دیئے ہیں۔
زیلنسکی کا کریمیا پر روسی قبضہ ماننے سے انکار، امریکہ کے نائب صدر کا یوکرین کو الٹی میٹم
Waseem Azmet