UrduPoint:
2025-04-25@08:51:07 GMT

صدر زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

صدر زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 )صدر آصف علی زرداری آج پیر کی سہ پہر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ریڈیو پاکستان کے مطابق مشترکہ اجلاس سہ پہر تین بجے شروع ہو گا. اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاﺅس میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور داخلے پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق مہمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ میڈیا نمائندوں کو محدود تعداد میں اجازت دی جائے گی ملک کے آئین کے آرٹیکل 56 کے مطابق صدر ہر پارلیمانی سال کے پہلے اجلاس کے آغاز پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کرتے ہیں.

(جاری ہے)

صدر کا خطاب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب حکمران مسلم لیگ (ن) اور آصف علی زرداری کی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات نمایاں ہو رہے ہیں دونوں جماعتیں مرکز میں حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں اگرچہ پیپلز پارٹی کے کوئی وزیر وفاقی کابینہ میں شامل نہیں لیکن اس کے ووٹ حکومتی اتحاد کی بقا کے لیے انتہائی اہم ہیں. حال ہی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے کئی راہنماﺅں نے مسلم لیگ (ن) کے رویے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے جسے انہوں نے اپنی اتحادی جماعت کے ساتھ لاتعلقی پر مبنی رویہ قرار دیا ہے پیپلز پارٹی کے راہنماﺅں نے یہ شکایت بھی کی ہے کہ انہیں پنجاب میں نظرانداز کیا جا رہا ہے جہاں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے.

حال ہی میں پیپلز پارٹی کی زیر قیادت سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکال کر پنجاب کے صحرائے چولستان کو سیراب کرنے کے منصوبے کی مخالفت کی ہے سندھ حکومت کا موقف ہے کہ ان نئی نہروں کی تعمیر سے ملک کے سب سے بڑے دریا میں صوبے کے حصے کا پانی کم ہو جائے گا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پیپلز پارٹی کے

پڑھیں:

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن سینیٹرز کا شور شرابہ، ہنگامہ آرائی

پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن کے بعد حکمران اتحادی پیپلز پارٹی نے بھی احتجاج کیا۔

اجلاس میں اپوزیشن سینیٹرز نے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی تقریر کے دوران خوب نعرے بازی کی۔

اپوزیشن سینیٹرز نے کورم کی نشاندہی کی، جس پر چیئرمین سینیٹ نے ارکان کی گنتی شروع کروادی۔

دوسری طرف پی پی سینیٹرز احتجاج کےلیے نشستوں سے اٹھ کر چیئرمین ڈائس کے سامنے آگئے، انہوں نے احتجاج کے دوران پانی چوری نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شیری رحمان سے بات کر کے معاملے کو بحث کےلیے ایوان میں لے آئیں۔

دوران خطاب اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے، کثیر جماعتی مشاورت بھی زیر غور ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر بیٹھ کر بات ہوگی، کوئی چیز بلڈوز نہیں ہوگی، کابینہ کے ارکان ایوان میں سوالوں کے جواب دیں گے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹرز احتجاج کے بعد ایوان سے واک آؤٹ کرگئے، جس کے بعد ن لیگی سینیٹر بھی ایوان سے چلے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی اقدامات سے خطہ غیر مستحکم ہو چکا، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے: رضا ربانی
  • پی ٹی آئی رہنما کا موجودہ حالات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
  • متنازعہ کینالز منصوبہ، کام بند ہونے پر پیپلزپارٹی کا 3 دن جشن منانے کا اعلان
  • پی ٹی آئی کا بھارتی جارحیت کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
  • جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ نہیں ہوتا مزید نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیراعظم
  • بلاول بھٹو کینالز کے تنازع پر کسانوں کا مقدمہ جیت گئے، وفاق نے پیپلز پارٹی کی شرائط مان لیں
  • پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کی پیٹھ پر وار کر رہے ہیں۔ عمر ایوب
  • مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جلد بلاکر نہروں کا مسئلہ حل کیا جائے، پیپلز پارٹی
  • سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن سینیٹرز کا شور شرابہ، ہنگامہ آرائی
  • متنازع کینالز منصوبے پرپیپلزپارٹی کے تحفظات، وفاقی حکومت کا مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ