کراچی:

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے قائم مقام صدر اعجاز احمد شیخ نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے معیشت کے لیے غیر مؤثر قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں نے امیدیں وابستہ کر رکھی تھیں، لیکن کمی نہ کرکے صنعتکاروں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا۔ اعجاز احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان میں افراط زر 9 سال کی کم ترین سطح پر آ چکا ہے، جس کے پیش نظر شرح سود میں نمایاں کمی کی جانی چاہیے تھی، لیکن اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف مذاکرات سے اثرانداز ہوکر محتاط پالیسی اپناتے ہوئے شرح سود کو گزشتہ سطح پر برقرار رکھا، جب مہنگائی موجودہ سطح سے زیادہ تھی، یہ فیصلہ صنعتکاروں کی توقعات کے برعکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ معیشت میں حقیقی بہتری لانے کے بجائے کاروباری سرگرمیوں پر مزید دباؤ ڈال سکتا ہے کیونکہ صنعتکار اور سرمایہ کار مہنگے قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کم لاگت پر سرمایہ فراہم کرنا ضروری ہے، لیکن بلند شرح سود اس مقصد میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتکار طویل عرصے سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے تاکہ کاروباری لاگت میں کمی ہو اور نئی سرمایہ کاری کو فروغ ملے، لیکن اسٹیٹ بینک کے فیصلے سے مایوسی ہوئی۔ یہ وقت محتاط پالیسی اپنانے کا نہیں بلکہ جرات مندانہ فیصلے کرنے کا ہے۔ اگر سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو سازگار مالی ماحول فراہم نہیں کیا گیا، تو معیشت کی بحالی ایک چیلنج بنی رہے گی۔

انہوں نے حکومت اور اسٹیٹ بینک سے اپیل کی کہ وہ معاشی ترقی کے لیے صنعتکاروں کی توقعات کے مطابق پالیسی ریٹ میں کمی کریں تاکہ پاکستان میں صنعتوں کو فروغ ملے اور روزگار کے مواقع بڑھ سکیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر قرضوں کی لاگت اسی طرح بلند رہی تو ملکی پیداوار اور برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک

پڑھیں:

ٹام کروز اور آنا دے آرمس کی علیحدگی کے بعد بھی دوستی برقرار

ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز اور آنا دے آرمس کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے، تاہم دونوں کے درمیان کوئی تلخی نہیں پائی جاتی وہ دونوں ابھی بھی دوست ہیں۔

امریکی جریدے یو ایس ویکلی کے مطابق دونوں نے مصروف پیشہ ورانہ مصروفیات اور تیز رفتاری سے آگے بڑھنے والے تعلق کے باعث باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کی۔

63 سالہ ٹام کروز سے تعلقات کے دوران آنا دے آرمس اپنی نئی فلم بیلرینا اور دیگر منصوبوں میں بھی مصروف تھیں۔

رپورٹس کے مطابق وہ دونوں اب بھی دوستانہ تعلق رکھنا چاہتے ہیں، مگر آنا کو کچھ وقت اور فاصلہ درکار تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کے درمیان فلم ڈیپر (Deeper) کی تیاری کے دوران ناقابلِ انکار کیمسٹری دیکھی گئی، جو ایک ماورائی تھرلر فلم ہے اور فی الحال مؤخر کر دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق وہ روزانہ ایک ساتھ پانی کے اندر فلمبندی کے مشکل مناظر کی تربیت کرتے تھے، ابتدا میں یہ صرف پیشہ ورانہ احترام تھا، مگر پھر جذبات نے جنم لیا، ٹام آنا سے پوری طرح متاثر ہو گئے تھے۔

کہا گیا کہ ذاتی طور پر آنا کو ٹام کی صحبت پسند تھی، وہ ان کے ساتھ خوش رہتی تھیں اور انہیں ٹام کی سب سے زیادہ یہ بات اچھی لگتی تھی کہ وہ ان کے ہر فیصلے میں بھرپور تعاون کرتے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹام کروز اور آنا دے آرمس کی علیحدگی کے بعد بھی دوستی برقرار
  • ایس آئی ایف سی کی صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں
  • ایس آئی ایف سی  کی صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں 
  • معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
  • روشن معیشت رعایتی بجلی پیکج کا اعلان قابل تحسین ہے،حیدرآباد چیمبر
  • سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہو چکا، چین نے کبھی کسی دوسرے ملک سے تعلق نہ رکھنے کی شرط نہیں لگائی، احسن اقبال
  • حکومت بجلی، گیس و توانائی بحران پر قابوپانے کیلئے کوشاں ہے،احسن اقبال
  • ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • نومبر 2025: سعودی عرب میں ثقافت، سیاحت، معیشت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا غیر معمولی مہینہ
  • پولیس اسٹیٹ