حارث رؤف کے گھر بیٹے کی ولادت، ساتھیوں کی مبارک بادیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
اس بات کی اطلاع شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے دی اور بتایا کہ حارث رؤف لڑکے کے باپ بن گئے ہیں۔
شاہین آفریدی نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’میرے بھائی حارث رؤف کو بہت مبارک ہو کے اُن کے ہاں لڑکے کی پیدائش ہوئی ہے‘۔
انہوں نے حارث رؤف کی فیملی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اُن کے گھرانے کو مزید خوشیوں سے نوازے۔
اس کے علاوہ شاداب خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی حارث رؤف کو مبارک باد پیش کی ہے تاہم فاسٹ بولر کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ حارث رؤف اپنی ہم جماعت لڑکی مزنا مسعود کے ساتھ 24 دسمبر 2022 کو نکاح کے بندھن میں بندھے جبکہ اُن کی رخصتی 2023 جولائی میں ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کرکٹ انصاف اور احترام کا گیم ہے، شاہد آفریدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے اسپرٹ آف دی گیم کی دھجیاں اڑانے پر پاکستانی ردعمل پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعریف کی ہے۔شاہد آفریدی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ انصاف، احترام اوراسپرٹ آف دی گیم پر قائم ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ میں چیئرمین پی سی بی کو سراہتا ہوں جنہوں نے کھیل کی عزت بچانے اور آئی سی سی سے غیر جانبداری کا مطالبہ کرنے کے لئے درست موقف اپنایا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو شفاف طریقے سے حل کرنا ضروری ہے تاکہ کرکٹ کی ساکھ برقرار رہے۔