کراچی میں گھر کے اندر فائرنگ سے نوبیاہتا دلہا جاں بحق، ملزمان لڑکی ساتھ لے گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گھر کے اندر فائرنگ سے 10 روز قبل ازدواجی بندھن میں بندھنے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن روٹ ایکس 10 منی بس اسٹاپ رحمانیہ مسجد کے قریب گھر کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچایا گیا۔
ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن چوہدری جاوید نے بتایا کہ مقتول کی شنخت 25 سالہ نعمت اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ نعمت اللہ کا آبائی تعلق سوات سے ہے جس نے 10 روز قبل پسند کی شادی کی تھی اور فائرنگ میں مبینہ طور پر لڑکی کے قریبی رشتے دار بتائے جاتے ہیں جو کہ مقتول کی اہلیہ کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ مقتول کے اہلخانہ نے تدفین کے بعد مقدمہ درج کرانے کا کہا ہے ، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کیے ہیں جبکہ ملزمان کی شناخت کے لیے علاقے میں نصب کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے گینگ کےچاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کےگھر سےکروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے اس حوالے سے بتایا کہ ہلاک چاروں ڈاکووں کی شناخت ہوگئی ہے، 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوپشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگراضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکووں نےحالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں، ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل ، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔