UrduPoint:
2025-04-25@04:53:33 GMT

موسم بہار سے پہلے آگ برسانے والی گرمی کی آمد

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

موسم بہار سے پہلے آگ برسانے والی گرمی کی آمد

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ2025ء) موسم بہار سے پہلے آگ برسانے والی گرمی کی آمد، مارچ کے پہلے ہی عشرے میں ملک کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مارچ کے پہلے عشرے کے اختتام پر ہی ملک کے کئی علاقوں میں انتہائی شدت والی گرمی شروع ہو گئی۔ ٹھٹھہ، حیدرآباد، تھرپارکر میں پیر کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کراچی میں بھی درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

ان شہروں کے علاوہ پنجاب کے بھی کئی شہروں میں پیر کے روز دوپہر کے وقت گرمی کی غیر معمولی شدت ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب ملک میں بارشیں برسانے والے سسٹم کی انٹری کے ساتھ ہی کہیں بارش اور کہیں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ چھ روز تک جاری رہنے کی پیشنگوئی کی ہے ۔

(جاری ہے)

بالائی پہاڑی علاقوں میں سفید موتیوں کی برسات کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگرشہروں میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کر دی، 16 مارچ تک بادل برسیں گے۔

پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، مری ،گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسیں گے، حیدرآباد، سکھر میں بھی بارش کا امکان پیدا ہوگیا۔ پشاور اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، مری میں بارش اور برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔          
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علاقوں میں میں بھی

پڑھیں:

سورج کا پارہ ہائی، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

لاہور، کراچی(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں سورج آنکھیں دکھانے لگا ہے، آئندہ دنوں میں بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا تیسرا روز ہے، آج بھی پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، شہر میں 23 اپریل تک گرمی کی یہ لہر برقرار رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ روز بھی شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

اس کے علاوہ لاہور میں بھی سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دیں جس سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد تک جا پہنچا، شہر میں بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں، رواں دنوں گرمی کی شدت میں مزید بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے، ادھر بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں آج سے 27 اپریل تک شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • سورج بھی آگ برسانے لگا، گرمی کی شدید لہر آنے کا امکان۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
  • آج بروز جمعرات24اپریل2025موسم کی صورتحا ل جانئے
  • 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی رپورٹ جاری
  • خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
  • سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان
  • خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
  • ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان
  • محکمہ موسمیات کی ہیٹ ویو ختم ہونےکے بعد گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی
  • شدید گرمی جاری؛ گرج چمک کیساتھ بارش کہاں ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • سورج کا پارہ ہائی، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان