بلوچستان: شمالی اضلاع میں مطلع ابر آلود۔ موسم ہلکا سرد
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع ابر آلود اور موسم ہلکا سرد ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
بلوچستان کے مختلف شمالی اضلاع میں بھی مطلع ابر آلود ہے۔
آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران کوئٹہ، چاغی، ژوب، قلعہ سیف اللّٰہ، زیارت میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شمالی اضلاع میں
پڑھیں:
دہشتگرد گروپس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے شواہد مل رہے ہیں: آئی جی پولیس
انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کسی بھی ضلع میں چند سو سے زیادہ دہشتگرد موجود نہیں، جنوبی وزیرستان میں دہشتگروں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے، دہشتگرد گروپس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے شواہد مل رہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے تمام ہائی ویز پر پولیس کی پٹرولنگ بحال ہے، دہشتگروں کے خلاف صوبے کے پہاڑی اضلاع میں بھی آپریشنز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع بنوں اور ڈی آئی خان میں پولیس ہائی الرٹ پر ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کیلئے کوئی ضلع چیلنجنگ نہیں۔آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں غیرملکیوں کے ملوث ہونے پر تشویش ہے، یہ معاملہ ہر جگہ اٹھایا جارہا ہے۔