اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف اور جے یو آئی کے وفود کی پارلیمنٹ لاجز کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام مولانا فضل الرحمن کو پہنچایا اور کہا یہی وقت ہے مولانا فضل الرحمن اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنیں، جے یو آئی کا وفد مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضیٰ شامل تھے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں عید کے بعد اپوزیشن حکومت مخالف بھرپور مہم چلائے جے یو آئی نے مولانا فضل الرحمن کے تحفظات بارے پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فضل الرحمن جے یو آئی

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کب ہوگا، سلمان اکرم راجا نے تاریخ کا اعلان کردیا

پشاور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پیر (13 اکتوبر) کو خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوگا جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب ہوگا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں صوبائی وزیر قانون کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اجلاس کا شیڈول اسپیکر صوبائی اسمبلی جاری کریں گے، وزیر اعلیٰ گورنر کے ماتحت نہیں کہ وہ وزیر اعلیٰ کے استعفے کی منظوری دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کو موصول ہوگیا ہے، ٹوئٹ میں گورنر نے استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے اور گورنر ہاوس نے استعفے کی رسید بھی دی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آرٹیکل 130 شق 8 کے تحت وزیراعلیٰ کو صرف استعفیٰ دینا ہے جس کی منظوری اور نوٹیفکیشن کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ آرٹیکل130شق 8میں استعفے کی منظوری کا کوئی تذکرہ نہیں بلکہ جیسے ہی کوئی آئینی عہدیدار استعفیٰ دیتا ہے تو وہ منظور شدہ تصور ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ گورنر کا کوئی ماتحت افسر نہیں کہ گورنر کو استعفے کی منظوری دینی ہوگی۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پیر کو خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوگا جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب ہوگا جس کا شیڈول اسپیکر صوبائی اسمبلی جاری کریں گے، سہیل آفریدی پرعزم نوجوان ہیں جو صوبے کو نئے جذبہ کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کے لیےکوئی نرم گوشہ نہیں رکھتے بلکہ ہم دعا کرتے ہیں کہ اس صوبے میں خون ریزی کا خاتمہ ہوجائے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں نئی کابینہ تشکیل دیں گے جس میں تسلسل بھی ہوگا اور نئے چہرے بھی شامل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مولانا فضل الرحمن کا  ٹی ایل پی  کے کارکنوں پر ریاستی تشدد کی شدید مذمت
  • نئے وزیراعلیٰ سے حلف لینا ضروری، تاخیر نہیں کی جاسکتی، سلمان اکرم راجا
  • مولانا فضل الرحمن کی مداخلت پر حکومت اور مذہبی جماعت کے مذاکرات شروع
  • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ن لیگ کی حکومت بنانے کی تیاریاں ہورہی ہیں، شیخ وقاص اکرم کا دعویٰ
  • گزشتہ روز لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں،سلمان اکرم راجہ
  • خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کب ہوگا، سلمان اکرم راجا نے تاریخ کا اعلان کردیا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب، پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے حمایت مانگ لی
  • دہشتگردوں کے لیے نرم گوشہ نہیں رکھتے، شہدا کیساتھ کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ
  • دہشتگردوں کے لیے نرم گوشہ نہیں رکھتے، شہدا کیساتھ کھڑے ہیں، سلمان اکر راجہ
  • کل کی پریس کانفرنس کا جواب نہیں دے سکتے، ہمارے لیے استعمال الفاظ سے نقصانات ہوں گے، سلمان اکرم راجا