موٹروے پر اوور سپیڈ،20 مقدمات درج، ایک ڈرائیور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
وقاص احمد: موٹروے پولیس کی اوور سپیڈ کر نے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، خلاف ورزیوں پر 20 مقدمات درج جبکہ ایک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان موٹروے سید عمران احمد کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ڈرائیوروں کیخلاف 4 مقدمات درج کیے گئے، لاہور اسلام آباد موٹروے پر6مقدمات درج کیے گئے، ایم تھری پر ایک ، M-4 اور M-5 پر 9 ایف آئی آر درج کی گئیں۔
رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر
ترجمان موٹروے نے کہا ہے کہ موٹرویز پر سفر کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔
5دن پہلے موٹروے پولیس نے پہلی ایف آئی آر درج کی اور ڈرائیور کو 173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے پر گرفتار کیا گیا۔
موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق یہ واقعہ M-4 موٹر وے پر ملتان کے قریب پیش آیا، جہاں گاڑی قانونی حد سے تجاوز کرتے ہوئے پکڑی گئی۔
نئی مانیٹری پالیسی میں بھی شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
ڈرائیور رحیم خان کیخلاف ملتان کے تھانہ بدھلہ سنت میں مقدمہ درج کرا گیا۔
3لین والی موٹر ویز پر گاڑیوں کے لیے رفتار کی حد 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ پبلک سروس گاڑیاں 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: درج کی
پڑھیں:
حد نگاہ میں بہتری آنے پر پشاور سے رشکئی تک موٹروے ایم ون کھول دی گئی
موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دن کی روشنی میں سفر مکمل کرنے کی کوشش کریں تاکہ دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ شدید دھند اور حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک کھول دی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دن کی روشنی میں سفر مکمل کرنے کی کوشش کریں تاکہ دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔ اس کے علاوہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے موٹر وے پولیس نے تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق سفر کرنے سے پہلے معلومات حاصل کرنے کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 یا ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔