چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر رقم کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر رقم کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔وزارت خزانہ نے چین کی جانب سے قرض ادائیگی کی مدت میں توسیع کی تصدیق کردی۔ چین کے 2 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو مکمل ہورہی تھی۔خیال رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری کے دورہ چین میں چین نے پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کی مدت
پڑھیں:
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج، پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
استنبول ( نیوزڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں غزہ اجلاس آج منعقد کیا جا رہا ہے جس کی میزبانی ترک وزیر خارجہ حاقان فدان کریں گے۔
غزہ اجلاس میں 8 عرب اور مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں جن میں ترکیہ سمیت پاکستان، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن، انڈونیشیا اور یو اے ای شامل ہیں، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔
غزہ اجلاس میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر حالیہ پیشرفت اور انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ترک وزیر خارجہ اجلاس میں اسرائیل کی جنگ بندی سے فرار کیلئے بہانوں کی کوششوں اور حالیہ جارحیت کو اجاگر کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دے گا، مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ سے مکمل اسرائیلی فوج کے انخلاء کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔